بھارت بڑے بڑے جہاز لیکر آیا جنہیں پاکستانی افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہم پر حملے کے لئے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لئے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لئے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں جو دراڑیں نظر آتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے، اللہ کے کرم سے جو مشرقی سرحد پر فتح ہوئی اس سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیے، جو قومیں اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے، مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔
والد کے انتقال کا سن کر بھی لوگوں کو ہنساتا رہا، شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اٹھا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا
پڑھیں:
قومی سلامتی کیلئے پالیمان کایک زبان ہونا خوش آئند ہے: نواز شریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی سلامتی کے لئے پارلیمان کا ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔
صدر ن لیگ کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کر کے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کے لئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر یک زبان ہونا خوش آئند اقدام ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ عوام نے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا جبکہ پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیے کو دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔
علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار
مزید :