سابق پاکستانی اسٹار نور بخاری کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، نومولود کا نام دعا زہرہ تجویز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں‘ نور بخاری کا ناقدین کو جواب

اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر نور نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر نعمتوں کے بیان سے متعلق قرآنی آیت کے ساتھ شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی دلکش تصویر میں ان کی نومولود بیٹی کا ننھا ہاتھ اس کی انگلی پکڑے ہوئے ہے۔

انہوں آیت قرآنی کے علاوہ اس تصویر کے ساتھ مزید لکھا ہے کہ اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرہ سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، اللہ میری دعا کو اپنی دعاؤں میں رکھے۔

یاد رہے کہ نور بخاری پہلے ہی 3 بچوں، 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے محمد علی رضا کی ماں ہیں۔

پاکستانی شوبز شخصیت نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کی تھی۔

نور بخاری کو  اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا، بعد ازاں انہوں نے اپنی زندگی اسلامی اقدار کے مطابق گزارنے کے لیے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک

 اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 جی شاہ فیصل چوک گلی نمبر 2 میں واقع مکان نمبر 39 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، گھر میں آگ لگتے ہی علاقہ مکین جمع ہوگئے اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔ اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے اور ریسکیو اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا، گھر میں آتشزدگی کے دوران 2 خواتین شدید جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ایدھی ایمبولیسنز کے ذریعے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں خواتین دوران سفر دم توڑ گئی، جاں بحق خواتین کی شناخت 50 سالہ کلیم النساء اور 25 سالہ عتیقہ کے نام سے کی گئیں۔ ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ صبح 9 بجے کے بعد پیش آیا، گھر گراؤنڈ پلس ون فلور بنا ہوا ہے اور آگ گراؤنڈ فلور میں لگی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تب تک گراؤنڈ فلور مکمل جل چکا تھا اور ہرطرف پانی ہی پانی تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا اور گھر میں باورچی خانے کے باہر نصب بجلی کے بورڈ سے آگ بھڑکی، تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا ہے۔ ایچ ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا ہے، پولیس نے اپنی جانچ جاری رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • عراق میں نیا خونریز کھیل۔۔۔ امریکہ، جولانی اتحاد۔۔۔ حزبِ اللہ کیخلاف عالمی منصوبے
  • PTCLانتظامیہ اور CBAیونین کی ڈیمانڈ پر دستخط کی تقریب
  • خوبصورت معاشرہ کیسے تشکیل دیں؟
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
  • ہر چیزآن لائن، رحمت یا زحمت؟
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی