کرکٹر لڑکیوں کا یوم تشکر پر شہدا کیلئے خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کی کرکٹر لڑکیوں نے یوم تشکر پر اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میچوں کا آغاز شہیدوں کی قربانی کو یاد کر کے کیا۔
قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچوں سے پہلے تمام کھلاڑیوں نے وطن کی آزادی کے دفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کے لیے دعا کی۔
چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک اسٹیڈیم کراچی جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر شہیدوں کے لئے دعا کی گئی۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنی گفتگوؤں میں معکہِ حق کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
کرکٹر لڑکیوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم سب کو اپنے شہدا پر بے پناہ فخر ہے۔ ہم شہیدوں کے خاندانوں کو سعادت مند خاندان سمجھتی ہیں۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا آؤٹ سے بچنے کیلئے 2 امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف
لندن (اوصاف نیوز) بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک انٹرویو کے دوران سہواگ نے اپنے حق میں فیصلے کروانے کیلئے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دوران انٹرویو وریندر سہواگ نے رشوت دینے والے جن2 امپائرز کے نام لیے وہ اب دونوں ہی انتقال کرچکے ہیں۔
سہواگ نے بتایاکہ ’ ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈ پہنے تھے جسے دیکھ کر روڈی کوٹزن نامی جنوبی افریقی امپائر جو کہ اب انتقال کرچکے ہیں
انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈ خریدنا چاہتا ہوں آپ بتاسکتے ہیں کہ میں انہیں کہاں سے خریدوں؟ اس پر میں نے ان سے پوچھا کہ وہ یہ پیڈ کیوں خریدنا چاہتے ہیں تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں یہ پیڈ اپنے بیٹے کیلئے خریدنا چاہتا ہوں‘ ۔
وریندر سہواگ کے مطابق ’ میچ کے بعد میں نے امپائر کو اپنے پیڈز دے دیے جس پر امپائر نے میرا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سے یہ پیڈز کیسے لے لوں؟ میں نے انہی بتایا کہ یہ آپ کے بیٹے کے لیے تحفہ ہے
جواباً انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں اس کے بدلے آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں تو میں نے ان سے کہا کہ بس مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔
سہواگ کے مطابق اس واقعے کے بعد امپائر نے مجھے 2 یا 3 بار آؤٹ نہیں دیا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ ’ ایک دوسرے امپائر ڈیوڈ شیفرڈ تھے، بھارت میں امپائرنگ کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو ہماری مہمان نوازی کیسے لگی؟ جس پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے آئس کریم نہیں ملی
، کیٹررز مجھے منع کر رہے ہیں اس کے بعد کھیل کے دوران میں نے وقفہ لیا اور کیٹرر سے کہا کہ اگر امپائر کو بریک کے دوران ونیلا، چاکلیٹ اور اسٹرابیری آئس کریم نہیں ملی تو آپ کی ملازمت چلی جائےگی۔
وریندر سہواگ نے مزید بتایا کہ’ اس کے بعد میں نے امپائر سے پوچھا کہ انہیں آئس کریم کیسی لگی؟ جس پر امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ مجھے آئس کریم مل گئی، میں نے انہیں بتایا کہ میں نے انتظامات کر لیے تھے۔
سابق کرکٹر کے مطابق اس امپائر نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا کہ میں آپ کیلئے کیا کرسکتا ہوں ، تب بھی میں نے ان سے یہی کہا کہ مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔
راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور