معرکہ حق میں کامیابی؛ آئی ایس پی آر نے ایک اور ملی نغمہ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی 42 : آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا۔
پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بڑے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔
لہو کو گرما دینے والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمد رسول اللہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں، ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ کے بول دشمنوں کے دل پر ہیبت طاری کر دیتے ہیں۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ، 2025
نغمہ میں اس وطن کی حفاظت اپنی جانوں سے بھی بڑھ کر کرنے کا عزم کیا گیا ہے، پاک وطن ہمیشہ اللہ کی امان میں رہے اور اس سے وفاداری ہر فرد کے خون میں رہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملی نغمہ
پڑھیں:
محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا
محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا
جاری بیان کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود،مرطوب جبکہ رات و صبح میں ہلکی بارش بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔
آج سے 04 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔