اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیویز فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے ضلع خضدار لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں امن کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں۔ لیویز فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمنوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ آج خضدار کی تحصیل نال میں مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس میں چار اہلکار جانبحق ہو گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سر پر ستی میں رہ ہے ہیں سرفراز بگٹی 

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اور بیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ہے۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو علیحدگی پسند تحریکیوں کو برداشت کرتا ہے، جس جنگ میں بلوچستان کو دھکیلا گیا ہے، وہ لاحاصل ہے، میرا نہیں خیال کہ اس ملک کو تشدد کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق بلوچستان کو حقوق مل رہے ہیں، ہمیں توڑنے کیلئے مائنڈسیٹ پر کام کیا جا رہا ہے، ایسی تاریخ بتائی جا رہی ہے جس کا تاریخ سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کو ہم نے اپنی مرضی سے مسخ کیا ہے، اپنے دل کی بات وکلاء برادری سے ضرور کرنا چاہوں گا، ملک کو توڑنے کیلئے دانشور طبقے پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے ایما پر پاکستان کو توڑا جا رہا تھا اس کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بیانیے کے سچ اور حق ہونے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ جس نے بندوق اٹھائی ہے وہ پہلے دن پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہا ہے، قتل وغارت سے بالآخر نقصان بلوچ قوم کا ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچ علیحدگی پسند تحریک کا انجام بھی کرد تحریک والا ہوگا، علیحدگی پسندی کیلئے ترقی نہ ہونے کی دلیل غلط ہے، یہ قومی اور حقوق کی جنگ نہیں، آخر کب تک ہم نوجوانوں کو اس آگ اور خون کے دریا میں دھکیلیں گے، اس لاحاصل جنگ پر دانشوروں کو بات کرنی چاہیے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، قانون کی حکمرانی سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے،امن وامان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، کیا ہمار کلچر اجازت دیتا ہے کہ کسی مزدور کو قتل کر دیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرفراز بگٹی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ
  • صدر زرداری سے سرفراز بگٹی کی ملاقات،بلوچستان میں امن پر گفتگو
  • صدر مملکت سے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • کوئٹہ: خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صمند چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت، حکومت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گی،میر سرفراز بگٹی
  • بلوچستان: خضدار میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، لیویز کے 4 جوان شہید
  • پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سر پر ستی میں رہ ہے ہیں سرفراز بگٹی 
  • ہمارے باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں: سرفراز بگٹی