شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شان مسعود کو ہٹائے جانے کا فیصلہ حتمی شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی؟‘، صحافی کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے
شان مسعود کی جگہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سعود شکیل کو دیے جانے کا امکان ہے، 29 سالہ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اس وقت نائب کپتان ہیں اور امکان ہے کہ وہ شان مسعود کی جگہ لیں گے۔
نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد ان کی رائے بھی کپتان کی تقرری میں اہم ہوگی۔
واضح رہے کہ شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی قیادت میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کے ساتھ اب یہ کمپنی نہیں چل سکتی!
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا، ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہی۔
شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم آسٹریلیا، بنگلادیش اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہوئی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 میچوں کی سیریز ڈرا ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سعود شکیل شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سعود شکیل قومی ٹیسٹ ٹیم کرکٹ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم جانے کا
پڑھیں:
6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو ایک شدید بارشوں کا اسپیل وہ ہم ایکسپیکٹ کررہےہیں،وہ بالائی علاقوں میں بھی ہوگا اورجنوبی علاقوں میں بھی ہوگا،اس سےمختلف علاقوں میں فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے،واٹر لیول ڈیمز میں بہتر ہوگا۔
موسم کی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا،بالائی علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،این ڈی ایم اے کےمطابق لاہور،سیالکوٹ اور نارووال میں اربن فلڈنگ جبکہ ڈییرہ غازی خان کےنالوں میں طغیانی آسکتی ہے،تمام متعلقہ اداروں کوممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Post Views: 2