سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے کمیوٹر بیسڈ امتحان کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے کمیوٹر بیسڈ امتحان کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت سی ڈی اے میں مختلف شعبہ جات کیلئے میرٹ پر مبنی شفاف بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جو ۱۹ مئی تک جاری رہے گا اس سلسلہ میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے نسٹ میں جاری کمپیوٹر بیسڈ امتحانی مرکز کا اچانک نہ صرف دورہ کیابلکہ امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر، ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ، ڈی جی ریسورس سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کی انتظامیہ کا عزم ہے کہ بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر شفاف، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جائے۔ اس سلسلے میں نسٹ کے ساتھ معاہدہ ایک اہم قدم تھا جسکے تحت امیدواروں کی اہلیت کا اندازہ اور ریکروٹمنٹ کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یہ نظام سفارشات کے کلچر کو ختم کرکے صرف اور صرف میرٹ اور قابلیت کو ترجیح دے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے کو تعلیم یافتہ، ہنر مند اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ افراد کی ضرورت ہے اور یہ ٹیسٹ سسٹم اس امر کو یقینی بنائے گا کہ ادارے کو بہترین افرادی قوت میسر آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت تمام امتحانات کمپیوٹر بیسڈ طریقے سے لئے جائیں گے، جنکی نگرانی اور رزلٹ کی تیاری کا عمل مکمل طور پر خودکار اور شفاف ہوگا۔ اس سسٹم کے ذریعے امیدواروں کی درخواستوں کی سکریننگ سے لے کر فائنل سلیکشن تک تمام مراحل میں کسی قسم کے انسانی مداخلت کے بغیر میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ سہہ روزہ ٹیسٹ کا سلسلہ 17 مئی تا 19 مئی تک نسٹ یونیورسٹی میں جاری رہے گا جسمیں تقریباً 3823 امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لیں گئیں۔ کل تین سیشنز منعقد کئے جارہے ہیں، جن میں سے ہر سیشن میں 485 امیدواروں کے ٹیسٹ دینےکی گنجائش ہے۔ آج کے روز پہلے سیشن میں 297 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ دوسرے سیشن میں 312 امیدوار موجود تھے۔ اسی طرح تیسرے اور آخری سیشن میں بھی امیدواروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ٹیسٹ سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت منعقد کیے جارہے ہیں، جن کا مقصد شفافیت اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کا عمل یقینی بنانا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے امتحانی مرکز کے دورے کے دوران امتحانی عملے سے ٹیسٹ کی شفافیت کے بارے میں گفتگو کی اور نسٹ کے ریکروٹمنٹ کے معیار کو سراہا ۔ انہوں نے زور دیا کہ امتحانی مراکز پر تمام ضروری انتظامات مکمل طور پر شفاف اور بہترین ہونے چاہئیں تاکہ ہر امیدوار کو یکساں مواقع میسر آسکیں۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اور نسٹ کا یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے جدید تحقیق اور تربیتی پروگرامز سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس شراکت داری سے نہ صرف سی ڈی اے کو باصلاحیت افراد میسر آئیں گے بلکہ ملکی ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کیا جاسکے گا۔
اس موقع پر نسٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سی ڈی اے کو یقین دلایا کہ وہ مکمل شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھرتیوں کے عمل کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ کا جدید امتحانی نظام یقینی بنائے گا کہ صرف قابل ترین افراد ہی سی ڈی اے کا حصہ بنیں اور ادارے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنول شوذب کا علیمہ خان سے آمنا سامنا، دلچسپ مکالمہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کردیا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ پاکستان پر حملے کی بھارتی سازش بے نقاب ، محمد عارف نے قوم کو خبردار کر دیا چیئرمین سینیٹ پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔