اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں سے ورچوئلی مذاکرات کے بعد وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کریں۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی، صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، آئی ایم ایف کو صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کیلئے کل پاکستان پہنچ جائے گا، وفد وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک حکام سے بات کرے گا۔

بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف صوبوں کی

پڑھیں:

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی، سیریز 1-3 سے جیت لی

کراچی:

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔

کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے محض 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنا کر فتح حاصل کرلی۔

گوہر آفریدی نے 41 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے، اسامہ طارق بھی 60 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، محمد فیاض نے 24 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے میر اکبر واحد بولر تھے جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے محمد فیاض کو سیریز میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور گوہر آفریدی کو آخری میچ میں زبردست اننگز کھیلنے پر ین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد ذیشان نے سیریز کی کامیابی کو پاک فوج اور شہدا کے نام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فتح ان جوانوں کے نام ہے جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر وہ اپنی جان اور اپنے اہل خانہ کی پرواہ کیے بغیر قربانیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی دراصل وہیل چیئر کرکٹ کی جیت ہے، ہم نے افغانستان کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی بھرپور تعاون کیا، جس کے نتیجے میں افغان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے میں کامیاب ہوئی۔

اس موقع پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان منصور عادل نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار انٹرنیشنل سیریز کھیلنے پر ہمیں بے حد خوشی ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی بہتر پرفارم کریں گے۔

انہوں نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی میزبانی اور مہمان نوازی نے ہمیں بے حد متاثر کیا، جس پر ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
  • رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
  • اپنے صوبوں سے بے خبر لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آجاتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
  • پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم
  • پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی، سیریز 1-3 سے جیت لی
  • موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • لاہور، فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ ریلی
  • ایم کیو ایم کے تحفظات: وفاق کا کراچی ترقیاتی پیکیج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ