ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ کردی، امریکا سے انخلا جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ کردی گئی، اور غیرقانونی بھارتی شہریوں کا انخلا جاری ہے۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی سرزمین پر قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی امریکا میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے، تو اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں امریکا بھارت مشترکہ بیان میں پاکستان کا تذکرہ: امریکی ڈپٹی سفارتی مشن کی وزارت خارجہ طلبی
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ایسے افراد کے لیے مستقبل میں امریکا کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکا میں 7.
2023 میں 51 ہزار بھارتیوں نے امریکا میں پناہ کی درخواست دی، اور گزشتہ 5 سال میں 470 فیصد اضافہ ہوا۔
مودی کے دور حکومت میں بھارت میں بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی، اپریل 2025 میں شرح 5.1 فیصد تک جا پہنچی، شہری علاقوں میں بے روزگاری 6.5 فیصد ہو چکی ہے، اور نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کو بتا دیا تھا جنگ نہ روکنے پر امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا، ڈونلڈ ٹرمپ
معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتی شہریوں کی امریکا ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا بھارت بھارتی شہریوں کا انخلا بے روزگاری ملک بدری مودی سرکار وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا بھارت بھارتی شہریوں کا انخلا بے روزگاری ملک بدری مودی سرکار وی نیوز بھارتی شہریوں بے روزگاری
پڑھیں:
بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔
مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔ دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔
بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے تاکہ تجارتی ڈیل آگے بڑھ سکے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر چکے ہیں۔