سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین سے متعلق قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے تشویش ناک ہیں۔

فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مغربی کنارے کو 2 حصوں میں تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ، سعودی عرب کے بعد جرمنی کا بھی شدید اعتراض

جرمنی نے اسرائیل کے تازہ ترین تعمیراتی منصوبوں کی سخت مخالفت کی ہے، جن کے تحت یہودی بستیوں کے ہزاروں نئے یونٹس تعمیر کیے جائیں گے اور اس سے مغربی کنارے کو مؤثر طور پر 2 حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور 2 ریاستی حل کو خطرہ

جرمن وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، مذاکرات کے ذریعے 2 ریاستی حل کے امکانات کو پیچیدہ بناتے ہیں، اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) کے اس مطالبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ ختم کیا جائے۔

’ای-ون‘ اور معالہ ادومیم کی توسیع کے اثرات

بیان میں کہا گیا کہ ای-ون منصوبہ اور معالہ ادومیم کی توسیع کے نتیجے میں فلسطینی آبادی کی نقل و حرکت مزید محدود ہو جائے گی، مغربی کنارے شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم ہو جائے گا، مشرقی یروشلم باقی مغربی کنارے سے کٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے فلسطینی ریاست کے تصور کو ‘دفن’ کرنے کے لیے نئی یہودی بستی کی تعمیر کا اعلان

سرحدوں میں تبدیلی اور الحاق پر جرمن موقف

جرمنی نے واضح کیا کہ وہ 4 جون 1967ء کی سرحدوں میں تبدیلی کو صرف اسی صورت تسلیم کرے گا جب یہ فریقین کی باہمی رضامندی سے ہو۔
بیان میں اسرائیلی حکومت کے کسی بھی یکطرفہ الحاق (Annexation) کے منصوبے کو بھی مسترد کیا گیا۔

منصوبے کی تفصیلات

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے منظوری دے دی ہے:

3,401 یونٹس معالہ ادومیم میں، 3,515 یونٹس اردگرد کے علاقوں میں۔

یوں یہ منصوبہ مغربی کنارے کو 2 حصوں میں بانٹ دے گا اور مشرقی یروشلم کو الگ کر دے گا۔

فلسطینی اور عالمی ردعمل

فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کا حصہ ہے، جو قبضے کو مضبوط اور آزاد فلسطینی ریاست کے امکان کو ختم کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کا اسرائیلی توسیعی منصوبے کی شدید مذمت، فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ

اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی اکثریت اسرائیلی بستیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی سمجھتی ہے اور بارہا خبردار کر چکی ہے کہ ان کی توسیع امن کے امکانات کو ختم کر رہی ہے۔

بین الاقوامی عدالتِ انصاف کا فیصلہ

جولائی 2024 میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کی تمام بستیوں کو خالی کیا جائے۔

سعودی عرب کی طرف سے اسرائیلی توسیعی منصوبے کی شدید مذمت

سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے گرد مزید یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کو روکا جانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

سعودی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ مؤقف اقوام متحدہ کی قرارداد 2234 (2016) کے منافی ہے، جو اسرائیل سے مغربی کنارے بالخصوص القدس میں بستیوں کی تعمیر فوری روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

سعودی عرب نے ان اقدامات کو عالمی انصاف اور امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ اور اسرائیلی مظالم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ قانونی تحفظ فراہم کیے بغیر مشرق وسطی میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

مزید برآں، سعودی عرب نے اسرائیلی حکومت کی توسیع پسندانہ اور غیرقانونی پالیسیوں کی پرزور مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل، سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ اسرائیلی جرائم کو روکا جا سکے اور فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیلی بستیاں سعودی عرب فلسطین مغربی کنارہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں  سیلاب پر سعودی عرب کا اظہارِ ہمدردی
  • خلیج تعاون کونسل کی نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل بیانات کی شدید مذمت
  • پاکستان کی نام نہاد " گریٹر اسرائیل " کے قیام بارے اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت
  • یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
  • فلسطینی ریاست کو دفن کرنے کا اسرائیل کا ناپاک منصوبہ؛ او آئی سی کا بیان سامنے آگیا
  • پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت
  • وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملوں کی مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
  • مغربی کنارے کو 2 حصوں میں تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ، سعودی عرب کے بعد جرمنی کا بھی شدید اعتراض
  • سعودی عرب کا اسرائیلی توسیعی منصوبے کی شدید مذمت، فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ
  • صیہونی آبادکاری کے نئے منصوبے کی مصر و قطر کیجانب سے شدید مذمت