عمران خان کے ساتھ ڈیل یا ڈھیل؟ نصرت جاوید نے اندر کی خبریں بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اندر کی خبریں پاکستان بھارت جنگ ڈھیل ڈیل عمران خان قاسیم اور سلیمان کا انٹرویو نصر جاوید وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اندر کی خبریں پاکستان بھارت جنگ ڈھیل ڈیل قاسیم اور سلیمان کا انٹرویو نصر جاوید وی نیوز
پڑھیں:
بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی20 اسکواڈ سے باہر کیوں؟ عاقب جاوید نے وجہ بتا دی
قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے واضح کیا ہے کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹی20 اسکواڈ میں عدم موجودگی کارکردگی کی بنیاد پر ہے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔
لاہور میں ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاقومی ٹیم میں شمولیت کا معیار کارکردگی ہے، اور ہم کھلاڑیوں کو ان کی فارم کی بنیاد پر مواقع دیتے ہیں۔ جو فارم میں ہوگا، وہ ٹیم میں ہوگا۔
بابر اور رضوان کیوں ڈراپ ہوئے؟
عاقب جاوید نے وضاحت کی کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پچھلی تین ٹی20 سیریز کا حصہ نہیں رہے۔
ان کی جگہ صائم ایوب، فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان جیسے نوجوان بلے باز ٹاپ آرڈر میں اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان بھی دوسرے کھلاڑیوں کی طرح کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں، کسی کو بھی مستقل طور پر اسکواڈ سے باہر نہیں کیا گیا۔ دو تین میچز کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کو نظر انداز کرنا درست نہیں، لیکن اس وقت ہمارے پاس اچھے آپشنز موجود ہیں۔
ٹیکنیک پر کام کر رہے ہیں
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو اسپن بولنگ کے خلاف اپنی تکنیک بہتر بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔
اہم ٹورنامنٹس شیڈول
تین ملکی سیریز (پاکستان، افغانستان، یو اے ای)
29 اگست تا 7 ستمبر
شارجہ
ایشیا کپ 2025
9 تا 28 ستمبر
ابوظہبی اور دبئی
یہ تبدیلیاں پاکستان کرکٹ میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانے اور ٹیم کو متحرک رکھنے کی کوشش کا حصہ ہیں، تاہم بابر اور رضوان کی واپسی کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔