Islam Times:
2025-05-17@23:33:13 GMT

آئی ایس او کراچی کے تحت یوم مردہ باد امریکہ و دفاع پاکستان ریلی

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا ناظر عباس تقوی (ایڈیشنل مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل)، مولانا صادق جعفری (صدر مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن)، ڈاکٹر صابر ابومریم (سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان) اور جناب اسرار عباسی (رہنما تحریک انصاف) شامل تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب کیا گیا، جس میں خواتین، بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا ناظر عباس تقوی (ایڈیشنل مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل)، مولانا صادق جعفری (صدر مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن)، ڈاکٹر صابر ابومریم (سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان) اور جناب اسرار عباسی (رہنما تحریک انصاف) شامل تھے۔ ریلی میں شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامی مسلم حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ ترجمان آئی ایس او کراچی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب ممالک میں جاکر فلسطینی موقف کی مخالفت اور حامیان فلسطین ممالک اور تنظیموں کیخلاف اقدامات کی پر زور مخالفت کرتے ہیں، ہم مظلومیں فلسطین کے خون کے سوداگروں متحدہ عرب عمارات، سعودیہ عرب، ترکی اور شام کی خائن حکومتوں کا امریکہ کے سامنے اپنی عزت و شرافت کی دھجیاں اڑانا امت مسلمہ کی پیٹ میں خنجر گھونپنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مسلمانان پاکستان غاصب ریاست کیخلاف نبردآزما اور برسرپیکار تمام مقاومتی تحریکوں، حماس،حزب اللہ، انصار اللہ،حشد الشعابی و تمام مقاومتی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ، اسرائیل و بھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ریلی نکالنے پر لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 2 روز قبل لاہور میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز، اعظم نیازی و دیگر 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی نکالنے کے دوران ملزمان نے ٹائر جلائے، روڈ بلاک کیا اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل میں سپہ سالار کی اینٹری، آرمی چیف کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بڑھ گیا، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
  • معرکہ حق بنیان مرصوص میں عظیم کامیابی پر مری میں خصوصی ریلی کا انعقاد
  • ملتان، یوم مردہ باد امریکہ ریلی
  • ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش 
  • لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج
  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات کا خصوصی ویڈیو انٹرویو
  • یوم مردہ باد امریکہ
  • پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سفارتی برادری کو اعتماد میں لے لیا