ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی ملک کیلئے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ جس میں اپنے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی ۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے، پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے ۔
خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام بھی پیش کیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر
پڑھیں:
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا
معرکہ حق، یوم تشکر/ وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی وزیر اعظم پاکستان نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ؛ " جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی " عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے