فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، سعودی عرب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
بغداد(آئی پی ایس )سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق عرب لیگ کے بغداد میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی توہین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔عادل الجبیر نے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے خلاف سعودی عرب کا مقف دہرایا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایسی کسی بھی تجویز یا حل کو مسترد کرتا ہے جو فلسطینی قوم کی خودارادیت اور آزادی کے جائز مطالبات پر پورا نہ اترتا ہو ان مطالبات میں ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام بھی شامل ہے جو 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔
خیال رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی آبادکاری کے بدلے ٹرمپ انتظامیہ لیبیاکے منجمد اربوں ڈالربحال کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق جو لوگ فوج مخالف باتیں کرتے تھے کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینیوں کی کی جبری
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات کی ایمبیسیڈر ایشیا سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سیکریٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنا ضروری ہے۔ ملاقات میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی اور مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے۔ ثقافت، ابلاغ اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ڈی ایٹ ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جنرل سیکریٹری کی رہنمائی اور تجربے سے ڈی ایٹ کے مقاصد کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسیاکا عبدالقادر امام کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ کے رکن ممالک کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ ایک دوسرے کی ترقی میں کس حد تک معاون ثابت ہوتے ہیں۔ میڈیا کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مشترکہ ٹریننگز اور ورکشاپس کا انعقاد ناگزیر ہے۔