ایک عام ایمبولینس ڈرائیور سے قومی ہیرو بننے تک کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
مبشر چوہدری
قوم کا ہیرو ایمبولینس ڈرائیور، بھارتی فورسز کی سول آبادی پر گولہ باری سے زخمی شہریوں کو اس وقت ریسکیو کرتا رہا جب ورثا میں سے ساتھ کوئی نہ تھا۔
اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے والے آفتاب اسلم کی بہادری کے اعتراف میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے انعام کا اعلان کیا۔ تفصیل اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
خانیوال (نیوزڈیسک) ایم فور موٹروے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔
بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہوئے، بس کراچی سے لاہور آرہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس پیچھے سے ٹرالر کے ساتھ جا ٹکرائی، ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔