پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے والے پی ایس ایل 10 کا دوبارہ سے رنگا رنگ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا دوبارہ سے شاندار آغاز کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز کے پہلے مقابلے سے قبل شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جس میں اداکار حمزہ علی عباسی نے میزبان کے فرائض انجام دیے۔
تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور ملی نغمے سے شائقین کا لہو گرما دیا۔
https://www.facebook.com/thePSL/videos/1415311436453750/?rdid=Tvl3kxAkUupfeIB3&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1MNNzXsjPf%2F
اس کے علاوہ گلوکار اسرار شاہ نے شاندار پرفارمنس پیش کی اور اسے بھی مسلح افواج کے نام کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسٹیڈیم میں شاندار آتشبازی کی گئی جس سے آسمان رنگ و نور سے بھر گیا۔
اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلیے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی پنہچے جن کا شائقین نے تالیاں بجا کر پُرتپاک استقبال کیا۔
https://www.facebook.com/thePSL/videos/1068773965123150/?rdid=9SKzS9yGm7ZpAYVi&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1HQLgSytF3%2Fپاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’آج ہم سب پاکستان کے شہدا، بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے یہاں جمع ہیں، ہماری فوج پاکستان کے دفاع کیلیے اگلی صف میں کھڑے ہوکر مقابلہ کرتی ہے‘۔
https://www.facebook.com/thePSL/videos/1319185115839279/?rdid=HkXdNV0x7cDVf932&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1ApPadrEK3%2Fاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے ری شیڈول میچز کے تین روز کو پاکستان کی مسلح افواج کے نام کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ ہمارے بہادر جوانوں کا حوصلہ ایسے ہی بڑھائے اور انہیں ثابت قدم رکھے۔
https://www.facebook.com/thePSL/videos/1060834109430445/?rdid=AnQDx7dyIcK9IiTL&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1WLnLSwP6K%2F
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل،ایران کشیدگی، صورتحال پر گہری نظر ہے،بھارت
نئی دہلی:بھارت نے کہاہے کہ اسرائیل اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظرمیں وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایران میں مقیم بھارتی شہریوں بالخصوص طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں موجود بھارتی سفارت خانہ مسلسل مقامی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارتی طلباء سے رابطے میں ہے تاکہ ان کی خیریت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بعض طلباء کو سفارت خانے کی مدد سے ایران کے نسبتاً محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے، جب کہ دیگر ممکنہ آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ آئندہ اقدامات سے متعلق مزید اپ ڈیٹس جلد فراہم کی جائیں گی۔