پاک بھارت کشیدہ صورتحال: اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد مشاورت کیلئے چین جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدہ صورتحال: اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد مشاورت کیلئے چین جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد کل چین کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔ اس وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے جو علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
اس دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ بھی چین میں موجود ہوں گے، جو منگل کے روز چین میں قیام کریں گے۔ اس طرح یہ ملاقات علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی فورسز کی غزہ پر صبح سویرے بمباری، 12 گھنٹے میں 119 فلسطینی شہید اسرائیلی فورسز کی غزہ پر صبح سویرے بمباری، 12 گھنٹے میں 119 فلسطینی شہید اسلام آباد:اتفاق ٹائون میں پیشہ ور بھکاریوں کا راج ،پولیس کی پراسرار خاموشی، شہریوں کا جینا دو بھر، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا... سی ڈی اے بورڈ ممبران کا معاملہ ، ممبر اسٹیٹ تبدیل، کس ممبر کے پاس کونسا چارج گیا ؟ دستاویز سب نیوز پر فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، وزیر داخلہ پاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں اہم تقرریوں کے لیے افسروں کے انٹرویو مکمل
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں اہم
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، افغان وزیر خارجہ کی بھی چین آمد متوقع
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل پیرکے روز چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسحاق ڈار کے ہمراہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی ہوں گے۔
نائب وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد دوطرفہ اور علاقائی امور خصوصاً پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے تناظر میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے جواب کے بعد چین کا دو ٹوک مؤقف، بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا
پاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر قریبی مشاورت شروع کر رکھی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال اور سرحد پار اشتعال انگیزی سمیت اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
دوسری طرف ذرائع کے مطابق اس دوران افغان وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی بھی چین کا دورہ کریں، جس سے پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین سہ فریقی مذاکرات کا امکان بھی پیدا ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان چین مذاکرات