پاک بھارت کشیدہ صورتحال: اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد مشاورت کیلئے چین جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد کل چین کا دورہ کرے گا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔ اس وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے جو علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
اس دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ بھی چین میں موجود ہوں گے، جو منگل کے روز چین میں قیام کریں گے۔ اس طرح یہ ملاقات علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
کیلیفورنیا میں طبی مرکز میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کا خارجہ و دفاعی امور پر براہ راست مشاورت کا فیصلہ
پاکستان اور ایران نے رواں ہفتے خارجہ پالیسی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر براہ راست دو طرفہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اہم ملاقاتیں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے شہر شوشا میں ہوں گی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایرانی وزیر خارجہ سے خصوصی ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات جمعہ کو متوقع ہے۔
پاکستانی وفد جمعرات کو شوشا پہنچے گا جہاں وہ ای سی او کے اہم اجلاس میں شرکت کرے گا۔ شوشا، کاراباخ کا ایک اسٹریٹجک علاقہ ہے جو حالیہ آذری-آرمینیائی تنازع کے بعد آرمینیا سے آزاد کرایا گیا تھا۔
اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ حقان فدان سمیت قازقستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
علاوہ ازیں، پاکستانی وفد کی ترک صدر رجب طیب اردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور دیگر علاقائی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
ای سی او اجلاس کو خطے میں اقتصادی، سیکیورٹی اور سفارتی تعاون کے فروغ کے لیے اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔