لاہور، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو خیبر پی کے میں حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات اور متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ ضمنی انتخابات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور وزیراعظم نے پارٹی ٹکٹوں کے اجراء، امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ نواز شریف نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں نواز شریف نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ خیبر پی کے میں سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اور افسوسناک سانحہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کو صحت کاملہ دے اور شہداء کو جنت الفردوس عطا کرے۔ قبل ازیں شہباز شریف کی زیرصدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کے منصوبے پر اجلاس میں چینی کمپنی کی جانب سے پیش کردہ ہسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائن پر بریفنگ دی گئی‘ یہ ڈیزائن کمپنی نے پاکستان کو ایک تحفے کے طور پر بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا ہے۔ ہانگ کانگ۔ آو ہوا کمپنی تین دہائیوں سے زائد عرصے سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد ہ ہسپتالوں کے ڈیزائن بنا چکی ہے اور اس کا پاکستان کے لئے رضاکارانہ طور پر عالمی معیار کا ڈیزائن تیار کرنا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی گہرائی کا عکاس ہے۔ وزیراعظم نے اس اقدام پر چینی کمپنی کی قیادت اور ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تحفہ نہ صرف حکومت اور پاکستانی عوام کے لئے اہمیت رکھتا ہے‘ بلکہ اس ہسپتال سے مستقبل میں شفایاب ہونے والے مریض بھی اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ایک ٹرشری کیئر ہسپتال بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے پیش کردہ ڈیزائن کا مکمل تکنیکی جائزہ لیا جائے اور منصوبے میں ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ کنسیپٹ ڈیزائن میں ممکنہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل منصوبہ بندی شامل ہے‘ جو کہ ذہانت کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ کنسیپٹ ڈیزائن میں ممکنہ وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل منصوبہ بندی شامل ہے‘ جو کہ ایک مثبت اور دوراندیش پہلو ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے میں ماحول کے تحفظ‘ پانی کی بچت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو مدنظر رکھا جائے۔ شمسی توانائی ‘ قدرتی روشنی کے استعمال ‘ پانی کی ری سائیکلنگ اور سرسبز ماحول کے قیام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کو اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں سے ڈیجیٹل طور پر منسلک کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر تمام تر مراحل سمیت مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار طالبہ ماہ نور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا‘ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ نور کی غیر معمولی کامیابی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ماہ نور کی عالمی ریکارڈز کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخلہ قابل فخر ہے‘ ماہ نور سے قائد نواز شریف کے ہمراہ ملاقات آج بھی یاد ہے‘ ہم سب کو تم پر فخر ہے’ماہ نور‘ ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے خیبر پی  کے، کشمیر، شمالی علاقہ جات میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے ہٹ کر صوبوں کی مدد کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشکل کی اس گھڑی میں مل کر اقدامات کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت پاکستان کے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں حکومت کی معاونت کریں گے۔ ہم دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف پیش کردہ کا اظہار انہوں نے شریف نے ماہ نور کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ جات پی پی-269 مظفرگڑھ اور پی پی-115، 116 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پارٹی ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے، مفتاح اسماعیل

جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے باضابطہ شیڈول کے اجرا کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے امیدواروں کے انتخاب کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

پارٹی ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں فوری طور پر مرکزی سیکریٹریٹ واقع ایچ-180 ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمع کروائیں۔

مرکزی سیکریٹریٹ نے تمام امیدواروں کو بروقت کاغذات جمع کروانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے اجرا کے لیے درخواست دہندگان کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہبازشریف کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی
  • وزیرِ اعظم کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات، آزاد کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • لاہور، وزایراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات
  • وزیراعظم شہبازشر یف جاتی امرا میں مریم نواز کی موجودگی میں نوازشریف سے ملاقات
  • وزیراعظم کی جاتی امرا میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات
  • مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں