سٹی 42: بھکر  میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا 

اس وقت دریائے سندھ میں 4 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے،  دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے پر نشیبی علاقوں سے عوام اور مال مویشیوں کے انخلاء کی ہدایت  کردی گئی ،  ڈپٹی کمشنر محمد اشرف  نے کہا ہے ندی نالوں، دریاؤں، نہروں میں نہانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ العمل ہے، تیراکی سمیت دریائی پتنوں پر کشتی رانی پر پابندی عائد  کی گئی 

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف  بھکر  نے کہا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، نشیبی علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں، فلڈ ریلیف کیمپوں میں ویکسین، ادویات، جانوروں کے لیے چارہ اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے 

متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوے کو نقصان، بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ

سٹی 42 : ملک میں سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوےکوبھی نقصان پہنچا، خانیوال سےشورکوٹ اورشورکوٹ شاہین آبادکےدیگرمقامات پرریلوےٹریک متاثر ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، مختلف مقامات پر تقریبا ً6 کلو میٹر ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کیلئےپاکستان ریلوےنےجاری ہونے والا ٹینڈر کھول دیا۔ پرائیویٹ کمپنیوں سےٹیکنِیکل اورفنانشل بڈزمانگی گئی تھی ،12 کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

پاکستان ریلوےنے مذکورہ سیکشن پرچلنےوالی ٹرینوں کومتبادل روٹس سےچلاناشروع کردیا۔ راولپنڈی سےبراستہ فیصل آبادکراچی جانیوالی ٹرینوں کوبراستہ لاہورساہیوال کے راستے کراچی چلایا جارہا ہے۔ ان ٹرینوں میں باباایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس و دیگرشامل ہیں۔ 

فیصل آباد خانیوال سیکشن کی بحالی کاکام مکمل ہونےتک ٹرینوں کو لاہورسےبراستہ ساہیوال چلایاجائے گا۔ جھنگ شہر ودیگررہائشی علاقوں کوبچانے کیلئےسیلابی صورتحال کےپیشں نظرریوازبرج بندکوتوڑاگیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینڈرایوارڈہونےکےبعددونوں سیکشن پر25دنوں میں تعمیراتی کام مکمل کیاجائےگا۔ 

 شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہ نومبرمیں راولپنڈی اورلاہورسےبراستہ فیصل آبادکراچی جانیوالی ٹرینوں کاشیڈول بحال ہوسکےگا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری
  • پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، ثروت اعجاز قادری
  • سیلابی صورتحال میں پاکستان ریلوے کو نقصان، بحالی کیلئے 14 کروڑ روپے کا تخمینہ
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • پنجاب میں گندم کو فیڈ ملز میں استعمال کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
  • پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
  • ساحلی عوام ہوشیار، سمندری طوفان شدت اختیار کر سکتا ہے، الرٹ جاری
  • جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفیکیشن جاری
  • جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
  • مودی راج؛ بھارت میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند، عوام بے یار و مددگار