سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد

سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔

خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہن کو بچانے کے لیے مگرمچھ سے بھڑجانے والی بہادر برطانوی خاتون کا دلچسپ قصہ

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نارا کینال میں 250 سے زیادہ مگرمچھ موجود ہیں، جو ماضی میں بھی متعدد افراد پر حملہ کر چکے ہیں۔

مقامی آبادی نے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news چھالانگ خاتون سکھر سندھ شوہر صالح پٹ کپڑے نہر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خاتون سکھر شوہر صالح پٹ کپڑے

پڑھیں:

سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولاناحزب اللہ جکھرو فاتحہ خوانی کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-11-21

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پی کے  سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، چشمہ لیفٹ کینال منصوبے پر تبادلہ خیال
  • سکھرڈویژن کی6 میں سے 5 نشستوں پر بلدیاتی پر انتخابات آج ہونگے
  • سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی، صورتحال معمول پر آگئی
  • سکھر،یوسی9 نیوگوٹھ میں ترقیاتی کام زوروشور سے جاری ہیں ، ذاکربندھانی
  • سکھر،جامعہ دارالہدیٰ میںامتحانات
  • سکھر ،سوئٹ ہوم کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
  • منچن آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، شوہر اور 3 بچے شدید زخمی
  • سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولاناحزب اللہ جکھرو فاتحہ خوانی کررہے ہیں
  • سکھر،ڈکیتی کی واردات میں شہری لٹ گیا
  • سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر، تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں