Islam Times:
2025-07-03@13:22:25 GMT

لکی مروت، شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان شہید

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

لکی مروت، شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان شہید

لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں بیگو خیل پر حملہ میں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، امن کمیٹی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں امن کمیٹی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں بیگو خیل پر حملہ میں شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، امن کمیٹی کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ امن کمیٹی نے شدت پسندوں کے خلاف بروقت کارروائی شروع کر دی جس پر دہشت گرد فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلہ میں امن کمیٹی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امن کمیٹی

پڑھیں:

مستونگ : مسلح افراد کا نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے نجی بینکوں اور دفاتر پر حملے اور فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

منگل کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شہر میں قائم نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ کر دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، 3 بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تحصیل آفس میں داخل ہو کر تین سرکاری گاڑیوں اور اہم سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ: دہشتگردوں کا لیویز تھانے پر حملہ، عمارت نذر آتش، گاڑی اور ریکارڈ بھی جلا دیا

اسی دوران شہر کے مختلف علاقوں میں تین بینکوں کو بھی نشانہ بنایا اور بینک اسٹاف کو یرغمال بنا کر نقد رقم لوٹ لی اور بینک کا ریکارڈ جلا دیا۔

لیویز حکام کے مطابق حملے کے دوران مسلح افراد نے شہر میں شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ دم توڑ گیا۔ ادھر سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق مستونگ میں فتنہ الہندستان کا بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ کیا گیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دہشتگرد پسپا ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جانبحق

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشتگرد مارے گئے، تین زخمی ہوئے۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہا ہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ شہریوں کے تحفظ اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان بینک پاکستان سیکیورٹی فورسز فائرنگ مستونگ مسلح افراد

متعلقہ مضامین

  • مستونگ، فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2 دہشت گرد ہلاک
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
  • لکی مروت: نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ،2 پولیس اہلکار شہید
  • بلوچستان: مسلح افراد کا لیویز لائن پر حملہ، 2حملہ آور ہلاک 3زخمی
  • مستونگ : مسلح افراد کا نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 2 دہشتگرد ہلاک
  • لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق
  • مستونگ: فتنہ الہندوستان کا تحصیل دفتر، بینکوں پر حملہ، لڑکا شہید، 2دہشت گرد ہلاک
  • لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ, 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید , حملہ آور فرار
  • لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید، اسلحہ بھی لے اڑے
  • لکی مروت: ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دو ٹریفک پولیس اہلکار قتل