کراچی کے ری ہیب سینٹر سے منشیات کے عادی افراد کے فرار کا انوکھا واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ہریانہ کالونی میں گزشتہ روز رونما ہوئے ایک انوکھے واقعہ میں مبینہ طور پر اہل علاقہ نے ری ہیب سینٹر میں علاج کی غرض سے داخل منشیات کے عادی 125 افراد کو فرار کروا دیا۔
پولیس کے مطابق منشیات کے عادی افراد ری ہیب سینٹر کی دیواریں،چھتیں پھلانگ کربھاگے، جن کی تلاش جاری ہے، ری ہیب سینٹر کے ساتھ رہائش پذیر شہریوں نے ری ہیب سینٹر کے سامنے احتجاج کیا جو توڑ پھوڑ میں تبدیل ہوا۔
پڑوسیوں کاکہنا ہے کہ ری ہیب سینٹر کی وجہ سے اہل محلہ متاثر ہورہے تھے، ری ہیب سینٹر سے نشے کے عادی افراد فرار ہوکر گھروں میں گھستے ہیں اور نقصان پہنچاتے ہیں کئی بار شکایات درج کراچکے تھے لیکن یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اب کراچی کی مویشی منڈی میں من پسند کھانے بھی ملیں گے
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم مرکز کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، حملے کے دوران پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سن شائن ری ہیب سینٹر کو سندھ پولیس کے افسر عبدالخالق انصاری چلاتے ہیں اس مرکز میں 10 سے 12 افراد پر مشتمل عملہ تعینات تھا، جو مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ مومن آباد کے مطابق علاقہ مکین نشے کے عادی افراد کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے، جو سینٹر سے نکل کر گھروں میں چوری چکاری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں بھارتی شہروں کے نام پر کون کون سے کاروبار چل رہے ہیں اور ان پر پاکستانیوں کا کیا کہنا ہے؟
واقعہ کا مقدمہ مومن آباد تھانے نے سرکاری مدعیت میں منشیات بحالی مرکز پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں اقدام قتل، بلوہ، ہنگامہ آرائی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں محمد شکیل اور اسلم باکسر سمیت کم از کم 150 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اہل علاقہ نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے اسپتال میں موجود افراد پر بھی حملہ کیا، ملزمان نے تالا توڑ کر اسپتال میں موجود افراد کو فرار کروایا، حملہ آور ملزمان اسپتال سے 85 ہزار کی رقم بھی لے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اورنگی ٹاؤن ری ہیب سینٹر منشیات مومن آباد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اورنگی ٹاؤن ری ہیب سینٹر منشیات منشیات کے عادی کے عادی افراد ری ہیب سینٹر کے مطابق
پڑھیں:
باجوڑ میں خوفناک بم دھماکا؛ اسسٹنٹ کمشنر اور 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا، جہاں صدیق آباد پھاٹک کے قریب واقع میلہ گراؤنڈ کے نزدیک بم دھماکے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی، دو پولیس اہلکار اور ایک شہری جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 11 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جب کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا قائم ہے اور مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔