چین کی معیشت کی دباؤ کے باوجود اپریل میں مسلسل ترقی نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
بیجنگ: چین کے قومی ادارہ شماریات نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں اپریل میں چین کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.22 فیصد اضافہ ہوا۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مالی سال 25-2024 کے دوران تجارتی خسارے میں 9 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )مالی سال 25-2024 کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 9 فیصد کے نمایاں اضافے سے 26.3 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ملک کا تجارتی توازن یعنی برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق مالی سال 2023-24 کے دوران 24.1 ارب ڈالر خسارے میں ریکارڈ کیا گیا. مالی سال 25-2024 میں برآمدات 4.7 فیصد بڑھ کر 32.1 ارب ڈالر ہو گئیں جو مالی سال 2024 میں 30.7 ارب ڈالر تھیں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پائیدار ڈبل ڈیجٹ برآمدی نمو کیلئے سیاسی و اقتصادی استحکام، توانائی شعبے میں اصلاحات اور عالمی مسابقت درکار ہے. ادھر مالی سال 2025 میں درآمدات بھی 6.6 فیصد بڑھ کر 58.4 ارب ڈالر ہو گئیں جو مالی سال 2024 میں 54.(جاری ہے)
8 ارب ڈالر تھیں جون 2025 میں ملک کا تجارتی خسارہ 3.4 فیصد کم ہو کر 2.3 ارب ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں ہے جون 2024 میں ملک کا تجارتی توازن 2.4 ارب ڈالر خسارے میں ریکارڈ کیا گیا. جون 2025 میں ملک کی درآمدات اور برآمدات میں کمی کے باعث تجارتی خسارے میں سالانہ کمی واقع ہوئی، تاہم درآمدات میں کمی نسبتاً زیادہ نمایاں تھی جون 2025 میں برآمدات 2.54 ارب ڈالر رہیں جو جون 2024 میں ریکارڈ کی گئی 2.56 ارب ڈالر کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہیں ادھر درآمدات 2 فیصد کی کمی سے 4.86 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، گزشتہ سال کی اسی مدت میں درآمدات 4.96 ارب ڈالر تھیں ماہانہ بنیاد پر جون 2025 میں تجارتی خسارہ نمایاں طور پر 9.5 فیصد کم ہو کر 2.57 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا.