چین کی معیشت کی دباؤ کے باوجود اپریل میں مسلسل ترقی نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
چین کی معیشت کی دباؤ کے باوجود اپریل میں مسلسل ترقی نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چین کے قومی ادارہ شماریات نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں اپریل میں چین کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق اپریل میں چین میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.
نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت 3.7174 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 5.1 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.24 فیصد کا اضافہ ہے۔ جنوری سے اپریل تک ملک بھر میں فکسڈ اثاثوں (دیہی گھرانوں کو چھوڑ کر) میں سرمایہ کاری کی مالیت 14.7024 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 4.0 فیصد کا اضافہ ہے۔
ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں بےروزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یکساں ہے۔ مجموعی طور پر اپریل میں بیرونی اثرات کے اضافے کے باوجود میکرو اکنامک پالیسیوں کی بدولت چین کے اہم اشاریوں میں مسلسل اور نسبتاً تیز ترقی ہوئی ہے اور قومی معیشت نے دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کا نیا اور مثبت رجحان برقرار رکھا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے کی چینی صدر کی کتاب کا نیا ایڈیشن جاری نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے کی چینی صدر کی کتاب کا نیا ایڈیشن جاری ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی ، اعلیٰ معیار کے ساتھ تشکیل دی جائے، چینی صدر آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چینی کی قیمت میں مزید اضافہ
لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔
چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھےچھوڑ دیا پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلو کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 175 روپے 19 پیسےفی کلو ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 81 پیسےفی کلو اور ایک سال قبل اوسط نرخ 143 روپے 75 پیسے فی کلو تھے۔
گزشتہ روز چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 168 روپے ہے، وفاق نے ریٹیل قیمت 164 روپے مقرر کی تھی، تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:علیمہ خان کا کنول شوذب سے بات کرنے سے انکار