آئندہ مالی سال میں بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:آئندہ مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بیس فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے،جبکہ نئے بجٹ میں بی آئی ایس پی کیلئے سات سو سولہ ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
دستاویزات کےمطابق جنوری 2026 سےکیش ٹرانسفرکفالت پروگرام کی رقم میں ایک ہزارروپےاضافہ ہوگا، سہہ ماہی وظیفہ ساڑھےتیرہ ہزارسےبڑھاکرساڑھےچودہ ہزارکیاجائے گا،مستحقین کےوظیفے میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ جاری رہے گا ۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے
کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے،رواں مالی سال کے دوران اب تک سات لاکھ خاندانوں کو پروگرام میں شامل کیاجاچکا،مستحقین کو رقوم کی الیکٹرانک ادائیگی میں شفافیت کیلئے نئے بینک شامل ہیں،صارفین کو لامحدود ذرائع اوراکاؤنٹس ماڈل کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی،بجٹ میں صحت اور تعلیم کیلئے تین ہزار ایک سو چھپن ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد تاریخی اضافہ، وزیراعظم کی ایف بی آر کو ڈیجیٹائزیشن میں تیزی لانے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں مالی سال 25-2024 کے دوران ٹیکس محصولات میں 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کوششوں کو سراہا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 865 ارب روپے زائد محصولات جمع کیے گئے، جو 8 گنا اضافے کے مترادف ہے۔ ٹیکس کا وفاقی آمدنی سے مجموعی پیداوار تک تناسب 11.3 فیصد رہا، جو گزشتہ سال سے 1.5 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام ادارے جانفشانی سے کام کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے روشن معاشی مستقبل کے لیے اہداف کی ذاتی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری
وزیراعظم نے ایف بی آر کو ٹریک اینڈ ٹریس ڈیجیٹل پروڈکشن سسٹم کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور اشیا کی پیداوار و ترسیل کے تمام مراحل کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کی۔ چینی، تمباکو اور فرٹیلائزر میں سسٹم نافذ ہو چکا ہے، جبکہ سیمنٹ اور دیگر صنعتوں میں جلد مکمل اطلاق ہوگا۔
انہوں نے ریٹیل سیکٹر میں پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کے دائرہ کار کو بڑھانے اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ کاروباری برادری کے لیے ایف بی آر کو ’اوپن ڈور پالیسی‘ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر اجلاس کے شرکا کو مبارکباد بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن وزیراعظم محمد شہباز شریف