ٹک ٹاک صارفین کیلئے اچھی خبر،نئےزبردست فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ٹک ٹاک کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نوجوان صارفین کے لیے مراقبے سے متعلق ورزشوں اور شخصیت بہتر بنانے کے لیے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں، ورزشوں سے متعلق فیچر کی آزمائش رواں سال کے دوران محدود صارفین میں کی گئی تھی اور اب اسے ہر عمر کے افراد کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، اس فیچر کا مقصد صارفین کے نیند کا معیار بہتر بنانا ہے اور یہ نیند کے اوقات میں متحرک ہوگا۔
18 سال سے کم عمر صارفین کی ایپ میں یہ بائی ڈیفالٹ ٹرن آن ہوگا، ایسے کم عمر صارفین اگر رات 10 بجے کے بعد ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ پر ہوں گے تو انہیں ایک پروموٹ کے ذریعے مراقبے کی ورزشوں کا مشورہ دیا جائے گا، اگر پھر بھی صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک کا استعمال جاری رکھا گیا تو پھر کمپنی کی جانب سے دوسری بار فل اسکرین پروموٹ شو کیا جائے گا، اس مقصد کے لیے ایک مراقبے کی ایپ کی مدد بھی لی جائے گی۔
ٹک ٹاک کمپنی کی جانب سے نئی ایجوکیشنل فیڈ، آن لائن سیفٹی ٹولز اور اسکرین ٹائم پر والدین کا کنٹرول بڑھانے سے متعلق فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صارفین کی کے لیے ٹک ٹاک
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
سٹی 42: ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔
افسران اور ملازمین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ افراد 31 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔
درخواست فارم سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیف ویلفئیر آفیسر کے دفتر میں جمع کروانا ہوں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
امتحانات میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔