ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور" اور مودی کی تصویر لگانا شرمناک ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کانگریس نے کہا کہ اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں، کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندر مودی کیلئے ہر چیز ایک تشہیر کی جگہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کانگریس نے کہا کہ ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور" اور نریندر مودی کی تصویر لگائی جا رہی ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا زبردست جواب تھا۔ ہمارے جانباز فوجیوں کی بہادری اور شجاعت کی کہانی تھی، لیکن مودی حکومت ایسے حساس موضوع پر بھی ووٹ بنک کی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نریندرمودی اپنی تصویر شائع کرا چکے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پلٹ وار تھا، لیکن نریندر مودی کے لئے ایسے حساس حادثات بھی محض اپنی تشہیر کرنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔
کانگریس نے کہا کہ انڈین ریلوے کی ٹکٹوں پر اب نریندر مودی کی تصویر پائی جاتی ہے، اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں، کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندر مودی کے لئے ہر چیز ایک تشہیر کی جگہ ہے جو کہ شرمناک ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی ملک کے موضوعات پر اوچھی سیاست کر رہی ہے، اس کے بعد بھی سوچتی ہے کہ اپوزیشن جماعت خاموش رہے گی اور ملک کی سلامتی سے متعلق سوال نہیں پوچھے گی۔ انہوں نے کہا "ہم سوال پوچھتے رہیں گے اور نہیں پوچھیں گے تو ملک میں دہشت گردانہ حادثات ہوتے رہیں گے"۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانگریس نے کہا کہ مودی کی
پڑھیں:
رافیل طیارے کی تباہی نے بھارت کا آپریشن سندور ناکام بنا دیا: جرمن میڈیا
برلن / واشنگٹن: بھارت کا پاکستان کے خلاف لانچ کیا گیا "آپریشن سندور" اس وقت تباہی میں بدل گیا جب چین کے جے-10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تباہ ہو گیا۔
جرمنی کے ایک موقر اخبار نے اس واقعے کو بھارت کے لیے شرمناک فوجی ناکامی اور مغرب کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔
جرمن اخبار کے مطابق بھارتی پائلٹس کو پاکستانی فضائیہ کی جانب سے غیر متوقع اور شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور بھارت اپنی تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا ہوکر پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے 10 سی طیاروں اور پی ایل میزائل سسٹم نے رافیل جیسے مہنگے اور جدید طیارے کو شکست دے کر بھارت کو شدید دھچکا دیا ہے، اور یہ واقعہ یورپی اسلحہ ساز کمپنیوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے۔
دوسری جانب ایک امریکی دفاعی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کا جے 10 سی طیارہ امریکا کے ایف 16 طیاروں کی عالمی برآمدات کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر چینی کمپنیاں ایف 16 کی مارکیٹ پر اثر ڈالنے میں کامیاب ہو گئیں تو یہ امریکا کے دفاعی شعبے کے لیے ایک زبردست دھچکا ہوگا۔