وزیرِاعظم کا پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ، پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ٹائپ 054-اے کلاس ڈسٹرائر پی این ایس تیمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان نیوی کی اسٹریٹیجک حکمت عملی، آپریشنل سرگرمیوں اور جاری آپریشن کے دوران نمایاں کردار پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور مادر وطن کے دفاع سے وابستگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پاک بحریہ کی آپریشنل مہارت اور دشمن کی بحری جارحیت کے خلاف مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے کہا قوم کی جانب سے تحسین کا اظہار، مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ ہے۔ وزیر اعظم نے سمندری راستوں کی حفاظت اور تجارت کا تسلسل یقینی بنانے پر پاک بحریہ کے کردار کو خراجِ تحسین کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے مکمل بحری خود مختاری کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی اور پاک بحریہ کی تاریخ میں فیصلہ کن آپریشنز کی شاندار روایت کا حوالہ دیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، لیکن وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں: وزیر اعظم کا نیوی کے جوانوں سے خطاب
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، لیکن وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
ڈاکیارڈ کراچی میں نیوی کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بحری فوج کی تیاری ویسی ہی تھی، جیسے بری اور فضائی افواج کی تھی، پاک بحریہ نے بندرگاہوں اور تجارتی راستوں کا بھرپور تحفظ کیا، ہماری افواج کی مکمل تیاری کی وجہ سے دشمن ہمارا بال بھی بیکا نہ کر سکا، افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
1600 سال پرانا لوہے کا وہ ستون جس پر آج تک زنگ نہیں لگا، توپ کا گولہ بھی اسے نہ گراسکا
بحری فوج کی تیاری دیکھ کر دشمن کی اس طرف حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی، کشیدہ صورتحال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی تھی، بھارت کی حالیہ ناکام اور ہزیمت آمیز مہم جوئی میں دنیا نے دیکھ لیا کہ ہماری بحریہ مکمل تیار تھی، افواج پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بری فوج نے فتح میزائل، دیگر ہتھیاروں سے دشمن کے ٹھکانوں پر درستی سے نشانے لگائے، فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دشمن کو سبق سکھایا، دشمن یہ سبق قیامت تک یاد رکھے گا۔ اپنے تمام غازی اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، بحری جارحیت کرتا تو دشمن کو مزید رسوائی برداشت کرنا پڑتی، قوم کو یقین تھا کہ دشمن بحری محاذ پر بھی ناکام ہوگا، عسکری قیادت کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن تھا، کشیدگی کے دوران ہماری بندر گاہیں مکمل فعال رہیں، کئی گنا بڑا دشمن مکمل مفلوج دکھائی دیا۔
’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا
وزیر اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کی غیر معمولی کارکردگی پر ہمیں فخر ہے، جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاک بحریہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا، دشمن بھی تسلیم کرتا ہے کہ پاک نیوی نے خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا۔
مزید :