سندھ میں ہر 50 کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا: شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے چینی آٹو موبائل کمپنی کے گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔
سندھ کے وزراء کے دورے کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے سندھ میں ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلو میٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلومیٹر اور گہرائی55 کلومیٹر تھی۔پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز مسلسل الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔