2025-07-04@16:08:56 GMT
تلاش کی گنتی: 60812

«چناب کا»:

    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد اور نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی90 سے کم...
    صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں نے سفارشات مکمل کر لیں اور شہباز شریف کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں کا ایک اعلی سطح کا اجلاس معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے 8 ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات کو حتمی شکل دی، جن کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، اس موقع پر...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، کسی سے زیادتی نہیں ہو گی، مجھے خدا کو جواب دینا ہے۔پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریکِ عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی، قصور ہمارا ہوتا، بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا، صرف...
    بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی(آئی پی ایس ) بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کر لیا۔خطے کی موجودہ صورتحال کے بعد بھارتی فوج پاکستان، چین اور ترکیہ کی قربت سے بھی خوفزدہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہماری نقل و حرکت اور سٹریٹجک تیاریوں کا علم تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے بھارتی اہداف کی براہ راست معلومات مل رہی تھیں، بھارت کا فضائی دفاعی نظام مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے الیکٹرانک...
    اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کہ بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میلنگ کا کہنا ہماری صلاحیت اور ان کے عدم تحفظ کی عکاسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ پاکستانی موقف کی توثیق ہے۔ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا، پاکستان ثالثی عدالت کی ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: کمشنر ساہیوال کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پاکپتن میں ایک ہفتے کے دوران 20 بچوں کی اموات کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اپنی انتظامی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے اور اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں تعینات عملہ تربیت یافتہ نہیں ہے۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں 7 روز 16 تا 22 جون کے دوران 20 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں اور 19 جون کو چلڈرن وارڈ میں 5 بچوں کی اموات ہوئیں۔ جس پر کمشنر ساہیوال نے واقعے کا نوٹس لے کر ٹیچنگ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے جنگ میں چین کی پاکستان کی مدد سے متعلق بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ  بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کو انٹیلیجنس فراہم کی۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ریکارڈ پر سب کچھ موجود ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑائی لڑی اور بھارتی جنگی طیاروں کی نقل و حرکت سے مکمل طور پر آگاہ تھا، جب سے انہوں نے اپنے ایئر بیسز پر...
    امام مہدی علیہ السلام کے سچے سپاہی کی تشیع جنازہ میں اہل قم، طلاب، زائرین، عوام، خواتین، بچے بوڑھے اور جوان ہی شریک نہیں تھے، بلکہ لبنان، فلسطین اور یمن سے بھی مقاومت کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شہید کے تابوت کو کندھا دینے والے عالمی رہنماوں کی موجودگی سے پوری زندگی گمنامی میں خدمات دینے والے عظیم مجاہد کی شخصیت نمایاں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ظہور امام مہدی علیہ السلام کی زمینہ سازی اور پوری دنیا میں شیطانی طاقتوں کے ظالمانہ پنجوں سے مسلمانوں کو نجات دینے اور بالخصوص قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کو یقنی بنانے کے لئے امام خمینی کے حکم پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے عظیم جرنیل مجاہدِ اسلام شہید...
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ Post Views: 4
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کئی ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔عالمی میڈیا کے مطابق آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا جنگ بند کرائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو روکا، دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کروں گا، پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوا میں 250 ویں یوم...
    گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونل نے پریما دودھ بنانے اور سپلائی کرنے والی کمپنی الطہور پرائیویٹ لمیٹیڈ کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی توسیق کرتے ہوئے قرار دیا کہ کمپنی کی دودھ کی گمراہ کن اشتہاری مہم چلا کر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کی۔ تاہم ٹربیونل نے کمپنی پر عائد کئے گئی ساڑھے تین کروڑ روپے کے جرمانے کو کم کرتے ہوئے پچاس لاکھ روپے کر دیا۔ کمپنی نے اپنی اشتہاری مہم میں یہ تاثر دیا گیا کہ دیگر تمام دودھ کی مصنوعات انسانی صحت کے لیے ناقابل...
    ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے فیصلے کے بعد ادارے کے معائنہ کاروں کی ٹیم ایران سے روانہ ہو گئی ہے۔ آئی اے ای اے نے جمعہ کو ایک بیان میں نے کہا کہ اس کے ملازمین تہران سے واپس آسٹریا میں اپنے ہیڈ کوارٹرز واپس جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے‘، بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کرنا انتہائی اہم ہے تاکہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی اور تصدیق کا کام جلد دوبارہ شروع کیا...
    سٹی42: عاشورہ کے لئے اپنے گھروں کو جانے والوں کے ہجوم کے سبب لاہور کے لاری اڈے کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر بھی  گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ ٹرینوں میں  مسافروں کا ہجوم اس قدر بڑھا کہ لوگوں نے بوگیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کیا۔  آج شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بھی  بوگیاں مسافروں کے لئے لئے  کم پڑ گئیں اور مسافر  گھروں تک پہنچنے کے لئے بوگیوں کی چھت اور انجن پر سوار ہوگئے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری  لاثانی ایکسپریس نارووال سے ہو کر  سیالکوٹ جاتی ہے آج روانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں معمول کے مطابق صرف تین تھیں جبکہ مسافروں کی تعداد  10 بوگیوں کے برابر...
    خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی، مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی 4 نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التواء سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ خیبر پختوانخوا کی 11 سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ 21 جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی، مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی 4 نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ اور مستقبل قریب میں فیری سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ اور ٹاسک فورس کے چیئرمین محسن نقوی نے کی، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت مختلف وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کے الیکٹرک نے نارتھ ناظم آباد کے بلاک بی کو چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی والے علاقوں میں شامل کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ علاقہ روزانہ 10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہا تھا۔ترجمان کے مطابق بلاک بی کی یہ شمولیت ان علاقوں میں تازہ ترین اضافہ ہے جنہیں حالیہ مہینوں میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ مئی میں کیے گئے جائزے کے بعد نصرت بھٹو موڑ، منگھوپیر روڈ، اور نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹرز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت کے پیچھے جامع تکنیکی حکمت عملی کارفرما ہے، جس میں اے ٹی اینڈ سی (تکنیکی و تجارتی نقصانات) میں کمی لانے کے...
    وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن بینچز پر جا کر سیاسی خیر سگالی کا اظہار کیا، نوازشریف اڈیالہ جیل کا دروازہ کھلوا سکتے ہیں ۔ طارق فض چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سمیت لیگی قیادت نے ہمیشہ سیاسی راستہ نکالنے کی بات کی، وزیراعظم نے اپوزیشن بینچز پر جاکر بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے مصافحہ کیا، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کہا کہ ہمیں بات چیت کرنے کی ضرورت ہے، آگے بڑھنے کے لیے ساتھ چلنا ضروری ہے، یہ ایسا خیر سگالی کا جذبہ ہے جو ن لیگ اور حکومت نے دکھایا، اپوزیشن کیلئے واحد راستہ انتشار کی سیاست چھوڑ کر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ یوٹیوب چینل 'ٹاک شاک ، پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بظاہر سسٹم ٹھیک چل رہا ہے لیکن آرکیٹکٹس کو کچھ چیزیں اچھی نہیں لگ رہیں، ان میں ایک چیز آصف علی زرداری ہیں ، وہ کانٹے کی طرح چبھ رہے ہی۔ اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میری اطلاعات کے مطابق بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کہ آصف علی زرداری عہدے سے ہٹ جائیں اور اس پر ابتدائی کام بھی شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس معلومات بہت زیادہ ہیں لیکن ابھی مکمل معلومات...
    PAKPATTAN: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریضوں کی شکایت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور اسپتال کے ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرنے اور غفلت کے مرتکب دیگر کئی عہدیداروں کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور اس دوران مریضوں اور اہل خانہ نے اسپتال میں بدنظمی، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ادویات موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی...
    تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت اور شہری علاقوں میں ’اربن ہیٹ آئی لینڈ‘ کے بڑھتے ہوئے اثرات نے ماحولیاتی ماہرین اور سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ان حالات میں توانائی کی بچت اور درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کے لیے جدید سائنسی حل کی تلاش تیز ہوچکی ہے۔ تھرمل پینٹ کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال امریکا، چین، سنگاپور اور سوئیڈن کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ایک نیا تھرمل پینٹ تیار کیا ہے جو نہ صرف سورج کی روشنی کو مؤثر انداز میں منعکس کرتا ہے بلکہ حرارت کو خارج کر کے عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلکیاتی تحقیق کے میدان میں ایک غیر معمولی دریافت نے سائنس دانوں کو نئی حیرت میں ڈال دیا ہے۔جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے ماہرین نے ایک ایسی کہکشاں دریافت کی ہے جو تقریباً 13 ارب سال سے اپنی ابتدائی حالت میں ’منجمد‘ہے۔ اسے فلکیاتی اصطلاح میں ایک ’relaxed fossil galaxy‘ کہا جا رہا ہے ،یعنی ایسی کہکشاں جس میں وقت کے ساتھ کوئی بڑی تبدیلی یا ارتقائی سرگرمی نہیں ہوئی۔اس کہکشاں کا نام JADES-GS-z7-LA رکھا گیا ہے اور یہ اس دور سے تعلق رکھتی ہے جب کائنات کی عمر محض 70 کروڑ سال تھی، یعنی اس کا تعلق کائنات کے بالکل ابتدائی دور سے ہے۔ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ جیسی طاقتور مشینری کی بدولت سائنس دانوں...
    خیبرپختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، آپ اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت اب ہر محکمہ کے کام کا فالو اپ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو، مرغی، دالیں، سبزیوں سمیت 18 اشیاء مزید مہنگی ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ایک ہفتے چھ اشیائ کی قیمتوں میں کمی اور 27 اشیائ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے افسوسناک واقعے میں 8 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔منعم ظفر خان نے واقعے کو سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی مجرمانہ نااہلی اور بدانتظامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات بے لگام ہو چکی ہیں اور اس کا خمیازہ عوام کو جان و مال کی قربانی دے کر بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 6 ماہ کا...
    اسلام ٹائمز: آٹھویں محرم الحرام کے تاریخی جلوس عزاء سے مولانا مسرور عباس انصاری نے قیام کربلا کے اہداف بیان کرتے ہوئے کہا کہ کربلا حادثہ نہیں ہے بلکہ ایک مصمم اور مضبوط تحریک ہے, جس نے ہر دور میں ظالم کے سامنے سربلندی کا درس دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی جموں و کشمیر میں عزاداروں نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ سرینگر میں 8ویں محرم کا جلوس نکالا گیا۔ یہ جلوس کرن نگر کے علاقے میں گرو بازار سے شروع ہوا اور ڈل گیٹ پر ختم ہوا۔ گذشتہ روز جموں و کشمیر کی ایل جی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تیسرے سال سرینگر میں روایتی راستے پر 8ویں محرم کے جلوس کی اجازت دی گئی۔...
    سٹی 42: انٹرنیشنل ہاکی پلیر اکمل سکندر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے  اکمل سکندر کئی سال تک قومی ہاکی ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں ، اکمل سکندر کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گکھڑ منڈی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پڑھنے سے قبل جب جنازہ اٹھایا گیا تو قومی پلیئر کی میت پر ہاکیوں سے سایہ کیا گیا شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
    وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے۔امریکا کے یومِ آزادی پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارک باد پیش کی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دیرینہ عالمی تنازعات حل ہوں گے۔ محسن نقوی نے بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد کا قصہ سنا دیامحسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پر حملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان...
    کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیے، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار کون؟ جن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار، پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ غیر قانونی عمارتوں کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجازت نامے کیسے جاری ہوجاتے ہیں؟  لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارتی نقشوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سیاحوں کی ایک کار دریائے نیلم میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سیاحتی مقام کی جانب جاتے ہوئے گاڑی قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال لیں، جب کہ ایک کمسن بچہ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق مظفرآباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے تھا، اور وہ سیرو تفریح کی غرض سے جا رہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے...
    وفاقی وزیرداخلہ کا امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر و سفارتی حکام کو مبارکباد دیتے ہوے کہنا تھا کہ 4 جولائی کا دن امریکی عوام کیلئے عزم، حوصلے اور اتحاد کی تجدید کا دن ہے، دعا ہے کہ امریکا کا 249واں یومِ آزادی دنیا میں انصاف، آزادی اور امن کا نیا پیغام ثابت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں جیسے ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں دلتوں پر ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راجیندر پال گوتم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی ریاستوں پر دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومتیں اس طرح کے معاملات میں غیر ذمہ دارانہ رویہ دکھا رہی ہیں۔ راجیندر پال گوتم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پسماندہ اور اقلیتوں بالخصوص درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگوں پر ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے گھریلوگیس کنکشن پرپابندی ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کاباضابطہ اعلان آئندہ ہفتے کردیاجائے گا۔ اس سلسلےمیں ایک جامع پالیسی تیارکی جارہی ہے جس کی منظوری سات جولائی کو وزارت پیٹرولیم میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں دی جائے گی ،وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے گھریلوصارفین کے لئے گیس کنکشن پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اور گیس کمپنیوں میں کمیشن اور کرپٹ مافیاجعلی سازی کرتے ہوئے گیس کنکشن بھاری رشوت لے کردیتارہاجس سے گیس چوری میں نمایاں اضافہ ہوااور حکومت نے حالیہ چندماہ میں جعلی گیس کنکشن منقطع بھی کئے ،بھارتی جرمانے بھی عائد کئے گئے اور کرپٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ کو 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے شکست دی۔فائنل میچ میں پاکستان نے کسی بھی کوارٹر میں حریف ٹیم کو برتری حاصل نہ کرنے دی اور مکمل طور پر میچ پر حاوی رہی۔ پاکستان کی ٹیم پلیٹ ڈویژن میں ناقابلِ شکست رہی اور مسلسل ساتوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 64-39 سے زیر کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے دوران پاکستان نے سعودی عرب، چینی تائپے،...
    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور قدر مستحکم رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹی لیٹرل اور تجارتی قرض حاصل ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ایک روزہ وقفے کے بعد جمعہ کو ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافے کا رحجان غالب رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اچھے فنڈامینٹلز کی وجہ سے ڈالر کی قدر ایک موقع 11پیسے کی کمی سے 283روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن امریکی جاب ڈیٹا بہتر ہونے سے خام تیل کی...
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی  ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھاکہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ ذرائع  کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ اس سلسلےمیں منگل یا بدھ کو اہم پیشرفت ممکن ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سینیٹ کی 13 نشستوں پر انتخابات کے لیے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی 12 سینیٹ نشستوں پر پولنگ 21 جولائی کو منعقد ہوگی۔ ان میں خیبرپختونخوا سے 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔ یہ وہی نشستیں ہیں جن پر انتخابات اپریل میں ہونے تھے، تاہم صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے باعث الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔اب چونکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کا حکم جاری کیا، تو الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو ان ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرکے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔(جاری ہے) مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے سے متاثرین کوفوری نکالنے کیلئے اقدامات کریں ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے سے اب تک 6زخمی افراد کو نکالا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے...
    غزہ میں جنگ بندی پر حماس کا جواب 24 گھنٹے میں آجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز )اسرائیل حماس جنگ بندی ہوگی یا نہیں، امریکی صدر نے آئندہ چوبیس گھنٹے اہم قرار دے دیے، واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں پتا چل جائے گا کہ اسرائیل حماس ڈیل کا کیا ہوتا ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعے کے روز واشنگٹن روانگی سے قبل امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنگ بندی سے متعلق حماس کے فیصلے کا آئندہ 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے اس پیشکش کو حتمی قرار...
    مغربی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران چھوڑ چکے ہیں اسلام ٹائمز۔ معروف مغربی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے سکیورٹی خدشات اور اپنے انسپکٹروں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے، ایران سے اپنے معائنہ کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ وال اسٹریٹ جورنل کے رپورٹر لارنس نارمن نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید دعوی کیا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار، آج شمال مغربی سرحد کے ذریعے ایران سے نکلے اور آرمینیائی علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق، آئی اے ای اے نے بھی اعلان کیا کہ اس کے معائنہ کار آج ایران چھوڑ گئے ہیں جو فی الحال...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبر پر فوری باضابطہ ردعمل نہ دینے کا فیصلہ  کیاہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش زمینی سیاسی حقائق کے مطابقت نہیں رکھتی ، پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھین کر ہارس ٹریڈنگ کرنا اور صلح کی خواہش متصام ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرچکے ان کی ملاقات کی سوچ ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف یا کسی پارٹی رہنما کا براہ راست بیان آنے کے بعد اس پر غور ممکن ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعہ کے روز بھی برقرار رہا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل پانچویں سیشن میں پرجوش سرمایہ کاری کے نتیجے میں انڈیکس نے 1 لاکھ 31 ہزار 949 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہو کر نئی تاریخ رقم کر دی۔نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری، بجٹ میں درآمدی اشیا پر ٹیکس میں نرمی اور مستقبل قریب میں شرح سود میں کمی کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی توانائی بخشی ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے مثبت رجحان کی بنیادی وجوہات میں حکومت کا مختلف ذرائع سے کثیرالجہتی اور تجارتی قرضوں کے حصول کے ذریعے زرمبادلہ کے ذخائر کو 18 ارب...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے کہاہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی عمارت کے مکینوں کو بلڈنگ کی خستہ حالت کا بتایا گیا تھا لیکن ان کا یہی کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کمیٹی بنائی ہے ذمہ داروں کا تعین ہوگا، یہ درست ہے 80، 80 گز کے پلاٹ پر بغیر اجازت عمارتیں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔نادر گبول نے بتایا کہ میرے والد نبیل گبول نے ایس بی سی اے کے سربراہ سے ملاقات بھی کی تھی اور عمارتوں کی خستہ حالت پر ایکشن لینے کا بھی کہا تھا، ایسی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث ملکی سیاسی حلقوں میں زور و شور سے جاری ہے، ایک جانب اہم حکومتی ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی نے اس حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ریاست کو چیلنج کرتا ہوں میری حکومت گرا کر دکھائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعلیٰ گنڈا...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام...
    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان سے کیا توقعات ہیں اور وہ انہیں کیسے پورا کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید کا ویمنز کرکٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے اہم اعلان لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا دونوں سینیئر کھلاڑی ہیں اور انہیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر ان میں کوئی کمی ہے تو اسے کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے نئے سائیکل میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کے چانسز موجود ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے پانچ کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی نویں اور ملک کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت (8,126 میٹر) کو سر کر کے نمایاں کارنامہ سرانجام دیا۔الپائن کلب آف پاکستان اور ماؤنٹینئرنگ کمیونٹی کے مطابق کامیاب مہم سر کرنے والوں میں اشرف صدپارہ، سہیل سخی، ڈاکٹر رانا حسن جاوید، علی حسن اور شیرزاد کریم شامل ہیں۔ ان میں اشرف صدپارہ اور سہیل سخی نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے نانگا پربت سر کی۔مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ نے اس کامیابی کے ساتھ پاکستان میں موجود تمام 8 ہزار میٹر سے بلند پانچوں چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رانا...
    کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سال 2025 کے لیے پاکستان میں اپنے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف سینٹر ملک کے 34 پسماندہ اضلاع میں 30 ہزار غذائی پیکجز تقسیم کرے گا جس سے 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی ادارہ صحت، پاکستان میں غذائی قلت کے شکار 80 ہزار بچوں کو علاج میں مدد دیگا پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آج مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آج مظفر آباد میں دریائے نیلم میں سیاحوں کی کار جا گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ بچے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفر آباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 21 جولائی کو ہوگی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام مراحل آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کیے جائیں گے اور شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے لیاری میں گرنے والی عمارت کو خالی کرانے کے نوٹسز دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایس بی سی اے نے لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا اور اسے 2 سال قبل خالی کرنے کے نوٹسز بھی دیے تھے۔ایس بی سی کے اعلامیے کے مطابق پلاٹ نمبر 29/LY/14، پر قائم 5 منزلہ عمارت مخدوش قرار دی گئی، عمارت کو 2 سال کے دوران 3 نوٹسز دیے گئے۔اعلامیے کے مطابق مخدوش عمارت بغدادی علی ہوٹل کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں تعمیر شدہ تھی، جو 1975ء کے آس پاس تعمیر ہوئی تھی، عمارت میں 40 سے زائد افراد رہائش پذیر...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 26 فیصد سے کم ہوکر 18 فیصد رہ گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں کا اجلاس ہارون اختر خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں بتایا گیا کہ صنعتی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 8 فیصد کم ہوگیا ہے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی ارکان نے 8 ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات تیار کرلیں، اس دوران تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ہارون اختر نے کہا کہ صنعتی شعبےکا جی ڈی پی میں حصہ 26 فیصد سےکم ہوکر18 فیصد رہ گیا، صنعتی شعبے کی بحالی کےلیے 8 کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔اجلا س کے اعلامیے کے مطابق...
    وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو پی آئی ڈی  وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔ سیز فائر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہوزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان نے تمام سفارتی فورمز پر...
    فائل فوٹو  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز کر سکتا ہے۔ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری این ڈی ایم اے نے 7 جولائی سے ملک بھر میں دریاوں میں پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک طغیانی جیسے واقعات پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کےترجمان کاکہنا ہےکہ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ سانگھڑ، بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات  کا کہناتھا کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم “فتنہ الخوارج” کی جانب سے افغان سرحد کے راستے پاکستان میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، یہ کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دو مختلف راتوں کے دوران کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1 اور 2 جولائی اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب دہشتگردوں کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا، یہ دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا، جنہیں بھارتی خفیہ اداروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے آئندہ آئرلینڈ کے اہم دورے کے پیش نظر ٹیم کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے 27 روزہ فٹنس اور اسکلز کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تربیتی مرحلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ویمن ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط اور پیشہ ور بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کیمپ کے لیے 24 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو مختلف شعبوں میں اپنی فٹنس، تکنیکی صلاحیتوں اور میچ ریڈی اسکلز پر کام کریں گی۔ کیمپ کی قیادت ہیڈ کوچ محمد وسیم کریں گے جو کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے تمام انتظامی اور ٹیکنیکل پہلوؤں کی...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات سپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔ادھر، پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ اور مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر انتخابات کے لیے بھی پولنگ کی...
      سوات – : وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم شہبازشریف اور اپنی طرف سے باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے اوڈیگرام سوات سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ شہید فیصل اسماعیل کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔  اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی ہیرو کو گارڈ آف آنر پیش کیا، امیر مقام نے شہید کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید فیصل اسماعیل کی بہادری اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
    شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے اور آنے والے موسمی نظام کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئر کے پگھلنے اور اس کے نتیجے میں موسم سے متعلقہ حادثات کو تیز کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر گلیشیئرز کے پھٹ پڑنے اور سیلاب کے واقعات کو کچھ وادیوں اور ملحقہ علاقوں میں متحرک کر سکتا ہے۔ کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتامزید پڑھیے: موسمیات کے ماہرین کی جانب سے تمام متعلقہ افراد کو الرٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانوی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے 14 سالہ وابستگی کے بعد لیبر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پارٹی کی فلسطین سے متعلق پالیسی اور سماجی بہبود کے نظام میں عدم اصلاحات ہیں، جس کی وجہ سے اب نئی جماعت بنائی جائے گی۔برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا ارادہ رکھتی ہیں جس کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ اور نظام میں حقیقی اصلاحات لانا ہوگا۔ انہوں نےکہا  کہ سابق لیبر پارٹی لیڈر جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر وہ اس نئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی کمپنی میٹا نے صارفین کی نجی زندگی میں ایک نئے انداز سے رسائی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، کمپنی کے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس اب خود سے صارفین کو پیغامات بھیجنے کی صلاحیت حاصل کر رہے ہیں، جس پر پرائیویسی کے ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیرِ آزمائش یہ خصوصیت آئندہ ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کے سامنے آسکتی ہے، جس کے بعد کمپنی کا اے آئی چیٹ بوٹ بغیر کسی پرومپٹ کے گفتگو کا آغاز کرسکے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ چیٹ بوٹس صارفین کے ساتھ سابقہ بات چیت کو یاد رکھیں گے اور اس بنیاد پر آگے بات...
    ترکیہ کے علاقے اڈی میس کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو ہوگئی ہے اور آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ جنگلات کا ایک کارکن اور ایک 81 سالہ رہائشی شامل ہے۔ ترکیہ کے بحیرہ ایجین کے ساحلی شہر چشمی کے قریب سے شروع ہونے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا بدھ کے روز شروع ہونے والی اس آگ کی وجہ سے 3 رہائشی علاقے خالی کرائے گئے ہیں اور سڑکوں کو بند کر دیا۔ حکام...
    اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو گالم گلوچ کا اکھاڑا بنایا جا رہا ہے، دستور گالم گلوچ، گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا، اپوزیشن کے رویے نے اسپیکر کو انتہائی اقدام پرمجبور کیا، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ ناقابل برداشت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مذکورہ ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کا اکھاڑا بنایا جا رہا ہے، جبکہ آئین اور قانون اس قسم کے رویوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی اور بدکلامی ناقابل برداشت ہے، جس کے باعث اسپیکر کو سخت اقدام اٹھانا پڑا۔ طلال چوہدری کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مالی سال 2025-26 کا آغاز عوام کے لیے کسی خوشخبری کے بجائے مہنگائی کی نئی لہر لے کر آیا ہے، جس نے پہلے ہی ہفتے میں صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے روزمرہ ضروریات کو پورا کرنا مزید مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2025-26 کے ابتدائی ہفتے میں مہنگائی کی رفتار میں 0.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 2.06 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ یہ شرح گزشتہ ہفتے کی 1.52...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے حساس ضلع شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس دوران تمام مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ...
    وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور قائم مقام امریکی سفیر نٹالی بیکر و سفارتی حکام کو مبارکباد دی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکومتی حکام اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم آزادی پر امریکی عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، امریکا کا یوم آزادی، قربانی اور جمہوریت کی عظمت کا مظہر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ آزادی انسان کی شناخت، خودمختاری اور وقار کی علامت ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ترقی، اتحاد...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے۔ الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے، بھارت میں ہونے والے 2019ء اور اس کے دہشت گرد حملوں میں پاکستان ملوث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے اور  افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغانستان سے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی دہشت گردی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور یہ دہشتگرد عناصر افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکام سے اس معاملے پر تبادلہ خیال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 20 معصوم جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فوری ردعمل، اسپتال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر وزیراعلیٰ نے ذمہ داران کے خلاف کڑا ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدنان غفار کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ڈی سی پاکپتن کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔مریم نواز نے مریضوں کی جانب سے اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی، پارکنگ مافیا کی لوٹ مار اور عملے کی لاپرواہی کی شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے اسٹورز میں موجود ادویات کے...
    بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے، بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ پاکستانی اور بھارتی دونوں عوام کے لیے خطرناک ہے۔الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے نارمل بنا رہا ہے، یہ نیا نظریہ پاکستانی اور بھارتی عوام دونوں کے لیے خطرناک ہے، پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا ماضی نہیں بلکہ خطے کے ماضی کی عکاسی ہے۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے مکمل مراحل سے گزر کر یہاں تک آیا ہے، ایف اے ٹی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی و دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔پرنسپل اور ایم ایس نے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں سے ادویات و علاج کی سہولت بارے استفسار کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم...
    پی آئی اے کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی کامیابی ،3ارب کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، اسے ہتھیار بنانا کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگا۔آذربائیجان کے تاریخی شہر خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو واضح اور دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے پانی کو سیاسی یا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تو یہ قدم پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت سمجھا جائے گا، جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پانی صرف ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کی ضمانت ہے۔...
    اسلام آباد: سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔ محترمہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو...
    پاکپتن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پرمقدمہ درج اور گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، جہاں مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے۔مریضوں اور لواحقین کی شکایات پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن اور ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار کیخلاف مجرمانہ غفلت پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال...
    سٹی 42 : وزارت داخلہ کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر حساس علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں کی درخواست پر موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ صوبہ پنجاب کی درخواست پر 23 اضلاع میں عاشورہ کے موقع پر موبائیل و انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ ،گجرانوالہ،نارووال ،گجرات ،منڈی بہاوالدین اور وزیر آباد میں متعین کردہ مختلف اوقات میں موبائیل و انٹرنیٹ سروس  بند  رہیں گی، جبکہ چکوال، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور فیصل آباد میں بھی سروس بند رہے گی۔ اسکے علاوہ جھنگ ، ملتان، لودھرا، اوکاڑا، پاک پتن، ڈی جی...
    ممبئی میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی کے بعد وہاں کی مساجد مشکل کا شکار ہیں تاہم اس کا انہوں نے ایک توڑ نکال لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا ’اذان‘ پر نیا وار، مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پولیس نے مساجد کو روکا تھا جس کے بعد مساجد کے منتظمین جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینی شروع کردی ہے۔ ممبئی بھر کی نصف درجن مساجد نے اذان آن لائن نامی ایپلی کیشن کا استعمال کرنا شروع کردیا جو کہ نمازیوں کو ریئل ٹائم اذان سنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ ایپلی کیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مسلمان ماہرین نے تیار کی ہے جن کا تعلق ریاست...
    کے پی ا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں زیر التوا سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔خیبر پختوانخوا کی گیارہ سینیٹ نشستوں کیلئے پولنگ 21جولائی کو ہوگی، سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر پولنگ 31جولائی کوہوگی۔مجموعی طور پر سینیٹ کی جنرل نشستیں 7، خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی چار نشستیں اور علما کی نشست شامل ہیں جن پر انتخابات ہونا ہیں۔واضح رہے سپیکر قومی اسمبلی سے حلف نہ لینے کی وجہ نشستیں خالی تھیں جب کہ رواں سال 2اپریل کو سینیٹ الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    اپنے بیان میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی اور سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے اسپیکر کی ملاقات غیر مناسب عمل ہے، اسپیکر کا دفتر غیر جانبدار ہوتا ہے اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ محض تقریر میں خلل ڈالنے پر 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے اور یہ مطالبہ قابل قبول نہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ ایوان میں احتجاج پارلیمانی روایت کا حصہ ہے، ماضی میں صدر اور وزیرِخزانہ کی تقاریر بھی...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔   ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق  دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت...
    سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل ، 2 خواتین  اور 2 ٹیکنو کریٹ/علما کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ مورخہ 21 جولائی  2025کو خیبر پختونخواہ  اسمبلی میں ہوگی، الیکشن کمیشن نے  2 اپریل 2024 کو مذکورہ  بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پرمنتخب  ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف  نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل  ہونے کی وجہ سے  ملتوی کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے اس کے علاوہ ثانیہ نشتر  کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے حصول میں مشترکہ مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کرتا ہے، اور بین الاقوامی برادری کے خدشات کا...
    بیجنگ :رواں سال گرمیوں کے آغاز سے ہی موسمیاتی تبدیلیاں تیز رہی ہیں، جس سے موسم گرما کی فصل کی کٹائی کے حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، 18 جون تک ،موسم گرما کی فصل کی کٹائی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اور سردیوں کی گندم کی بڑے پیمانے پر کٹائی بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں ، زرعی مشینری کے اسمارٹ سسٹم کا اہم کردار ہے۔ماضی میں، فصل کٹائی کے موسم میں زرعی مشینری آپریٹرز کو کام کی تلاش میں گھر گھر جانا پڑتا تھا اور اکثر غیر معقول آپریشنل روٹ کی منصوبہ بندی ہوتی تھی، جس کے نتیجے میں مشینوں...
    برلن: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے برلن میں جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ چین اور جرمنی کے درمیان سفارتکاری و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کا انعقاد ہوا ۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرس نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں چین جرمنی تعلقات کی ترقی پر روشنی ڈالی ہے۔چین جرمنی تعلقات آگے بڑھنے کے اہم تجربات میں باہمی اعتماد ، اختلافات کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کے حصول اور مشترکہ کامیابیاں شامل ہیں۔چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین کی سفارت کاری میں اہم جگہ...
    برلن : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ سفارتکاری اور سلامتی پر چین جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا موجودہ دور جامع، عملی، واضع اور تعمیری ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تفہیم اور اتفاق رائے میں اضافہ ہوا ہے۔چین یورپ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالہ سفر کی اہم روشن خیالی یہ ہے کہ چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، مرکزی نظریہ تعاون ہے، کلیدی قدر آزادی ہے،...
    الیکشن کمیشن فائل فوٹو  الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ادویات ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کے بعد باہر سے دوا منگوائی جا رہی تھی۔ پاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ابتدائی رپورٹس تیارپاکپتن اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایم ایس اور دیگر ذمے داروں نے حقائق پر پردہ پوشی کی کوشش کی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بلند و بالا عمارتوں کی چھتوں پر سبزہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایسے منصوبے کی منظوری نہ دی جائے جس میں درخت کاٹے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، اس سلسلے میں ایل ڈی اے نے گرین بلڈنگز پالیسی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور ڈی جی پی ایچ اے کے یلو لائن ٹرین کے لیے درخت کاٹنے کے بیان پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت نے کہا کہ اگر ڈی جی پی ایچ اے نے درخت کاٹے تو توہین عدالت کے نوٹس جاری...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران مستقل حمایت کرنے پر صدر آذربائیجان الہام علییف کا شکریہ ادا کیا۔اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف نے ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔وزیرِاعظم نے پاکستانی وفد کے دورۂ لاچین میں مہمان نوازی پر صدر اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے صدر الہام کو جَلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق ہونے والی پیشرفت...
    — فائل فوٹو  جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری ریسکیو کرنے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے پر زور دیا۔ کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، 5 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاریریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حادثے کی وجوہات کا...
    سٹی 42 : الیکشن کمیشن نے ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا۔  پنجاب میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا۔   الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اہل شہریوں کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،  25اضلاع میں نادرا کے تعاون سے موبائل رجسٹریشن وین اوور دیگرر ذرائع سے شناختی کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ان اضلاع میں خاطر خواہ تعداد میں ایسی آبادی موجود ہے جن کے شناختی کارڈ نہیں بنے۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب...
    بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بی سی سی آئی کے ایس او پی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔ جڈیجا نے شبمن گل کے ساتھ 203 رنز کی شراکت قائم کی اور 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو 500 سے زائد رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SoPs) کے مطابق  کوئی بھی کھلاڑی میدان میں انفرادی طور پر نہیں آئے گا تمام کھلاڑی ٹیم بس کے ذریعے ایک ساتھ پہنچیں گے۔  جڈیجا نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اُن کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کا امکان نہیں کیونکہ جڈیجا نے یہ اصول...
    خیبرپختونخوا کے ضلعے شمالی وزیرستان میں ہفتے کو کرفیو کے  نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مزید پڑھیے: شمالی وزیرستان حملہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زخمی اہلکاروں کی عیادت آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک...
    رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اگلے 2 روز کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے ماہرین نے پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔ ہفتے کو کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی...