2025-05-20@00:33:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1448
«ہے رات»:
سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، بھارت کا بے بنیاد الزامات کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا جان چکی ہے کہ دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ کے ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ...
وہ رات بھی عجیب رات تھی، ویرانے میں دیوانوں کی ایک اور رات، لیکن کالی نہیں تھی وہ جس میں شیاطین گھومتے ہیں۔ چاندنی میں نہائی ہوئی، سحر سے بھری ہوئی، اسرار میں لپٹی ہوئی، خاموشی میں بولتی ہوئی، خمار آلود ہوا سے ڈولتی ہوئی، عجب رات۔ اور رات کا کیا ہے، وہ تو ہوتی ہی ایسی ہے ناں۔۔۔۔ ! نہیں جی! ایسی نہیں ہوتی ہر رات۔ ہر رات، گزری ہوئی سے مختلف ہوتی ہے۔ ہمارا طرز رہائش ہی کچھ ایسا ہوگیا ہے کہ ہم ہر رات کو ایک جیسا سمجھنے اور ایک جیسا دیکھنے کے عادی ہوگئے ہیں۔ آپ خود ہی بتائیے کہ کیا کسی بند کمرے میں پوری رات کا رمز کُھل سکتا ہے۔۔۔ ؟ ہاں! زنداں میں...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 3 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا. آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا ۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین پاک تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری ہے۔ پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے موجودہ دورہ چین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد کے موقع کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے، تاکہ اسٹریٹجک مواصلات اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو...

بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے بھارت نے آفینس کیا پاکستان نے ڈیفنس کیا،ڈاکٹرعشرت العباد خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ و ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کے زریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ جسکا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ لیکن عالمی دنیا بھی بھارتی سازش میں نہیں آئی۔ پاکستان نے بھارتی فالس آپریشن کا عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کرکے بھارت کو بے نقاب کردیا۔ یہ باور کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ پاکستان اندر سے بہت کمزور ہے اسکو شکست دینا بہت آسان ہے۔ لیکن جب انہوں نے پاکستان کے خلاف کاروائی کی تو پاکستان نے جس طرح جواب دیا وہ پیشہ وارانہ مہارت...
مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خو ا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ بنکرز اور اسلحہ تھا۔مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خو ا بیرسٹر محمد علی سیف نے ٹل پاراچنار روڈ کی مرمت کے لیے 10 کروڑ روپےکی منظوری دے دی گئی۔ مشیرِ اطلاعات نے بتایا ہے کہ ہے کرم کے علاقے کو بنکروں اور اسلحے سے پاک کر دیا گیا ہے علاقے میں میں مجموعی طور پر 979 بنکر تباہ کیے گئے ہیں۔ وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بجٹ سے پہلے این ایف سی اجلاس بلا کر ضم اضلاع اور نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایاجات کے پی کو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں انٹرنیشنل نرسز ڈے 2025 کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، پرنسپل کالج آف نرسنگ ڈاکٹر فرزانہ، ڈی جی نرسنگ طاہرہ پروین اور نرسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں محکمہ سپیشلائزڈ...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ گلستان مارکیٹ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، معصوم شہریوں کی شہادت پر دل شدید رنجیدہ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بلا شبہ قومی سلامتی کی جنگ ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گلستان...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکہ اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کیے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ فوجی جارحیت میں پاکستان سے...
ہمارا دفاع مضبوط ہے ، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، گورنر سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہے کہ پاکستانی افواج نے بتا دیا ہمارا دفاع مضبوط ہے، اب پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا پر مشتمل وفد گورنر ہاوس کراچی پہنچا، وفد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری، اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک تھے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، محترمہ نسرین جلیل، امین الحق، جاوید حنیف، حفیظ اور دیگر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکا اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کیے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکا اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کیے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ فوجی جارحیت میں پاکستان سے منہ کی کھانے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لئے امریکہ اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کئے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر...
پشاور(نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی۔ عوام کو شام چھ بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آمد ورفت کیلئے متبادل راستے اختیار کئے جائیں اور غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کریں۔
حماس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور قطر میں شروع ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے رائٹرز سے گفتگو میں کی۔ حماس رہنما نے بتایا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہو رہے ہیں۔ جس میں اب تک کے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان مذاکرات کا مقصد غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری خونریز جنگ کو ختم کرنا اور متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ ان مذاکرات کا پھر سے آغاز قطر، مصر اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔ ان مذاکرات میں اسرائیلی وفد اور حماس کے نمائندے بالواسطہ...
چین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے عرب لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے چونتیسویں اجلاس پر عراقی صدر عبد الطیف رشید کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ ہفتہ کے روز خط میں شی جن پھنگ نے کہا کہ 80 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے عرب لیگ ہمیشہ عرب دنیا کے اتحاد اور مضبوطی کو فروغ دینے، عرب ممالک کی مشترکہ آواز بننے اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہی ہے۔...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو ٹریفک پولیس کی جانب سے وزیرِاعلیٰ سندھ کو 9 تا 16 مئی 2025ء تک کی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون کا احترام کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔ مراد علی شاہ کا اوور اسپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکموزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہر گز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ...
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کو خط لکھا کہ ہمارے باقی رہ جانے والے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دیں اس پر سعودی جواب کے منتظر ہیں۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کو ملنے والا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار کا تھا، جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا۔وزیرِ مذہبی امور نے ایوان کو بتایا کہ حج کےلیے اپلائی کرنے کی تاریخ 14 فروری تھی، جن کمپنیوں نے رقم جمع کروادی ان کو وہاں جگہ مل گئی۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے سعودی حکومت سے کہا...
آسٹریلیائی فاسٹ سپیئر ہیڈ مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچوں کے لیے ہندوستان واپس نہ آنے کا انتخاب کیا ہے ، جس سے دہلی کیپٹلز کی پلے آف کی امیدوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسٹارک 17 مئی کو دوبارہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والے سب سے ہائی پروفائل آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے بعد 8 مئی کو آئی پی ایل کو معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے...
سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ فواد چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کےخلاف درخواست پر اعتراضات لگائے، اپیل میں ججز نے اعتراضات کو برقرار رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ہائیکورٹ کا آرڈر فیصلہ کم اور شاہی فرمان زیادہ لگ رہا ہے۔ فواد چوہدری نے عدالت کے روبرو مطلع کیا کہ میں 9 مئی کے بعد 7...
— فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ ترجیح ہے۔رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی استعداد بروئے کار لا کر امریکی منڈی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ معدنیات، آئی ٹی اور زراعت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر کام جاری ہے، چند ہفتوں میں پاک امریکا تجارتی معاملات کے خدوخال واضح ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل محفوظ ہیں جس کا اعتراف امریکا نے بھی کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی قیادت اور میڈیا پر...
فاران یامین: بھارت کے خلاف پاکستان کی بڑی فتح، جنگ کے میدان میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، بڑی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر فضا میں بلند کیا گیا، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ یوم ِ تشکر پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات، صدر...
—جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے سابق جنرل سیکریٹری اور ن لیگ جاپان کے سابق صدر شیخ قیصر محمود نے جاپان سے جاری کیے گئے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار عسکری و سفارتی کامیابی صرف ایک جنگی فتح نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے حوصلے، اتحاد اور قیادت کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوجی محاذ پر نہیں، قیادت، حکمتِ عملی اور عوامی یکجہتی کا بھی ثبوت ہے، میاں نواز شریف کی سیاسی بالغ نظری، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بصیرت افروز حکمتِ عملی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت نے مل کر پاکستان کو وہ مقام دلوایا ہے جس...
روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان آج جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طویل وقفے کے بعد براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ میں اس ملاقات کی تجویز دی تھی تاہم وہ خود مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور امریکا کی کوششوں کے پیشِ نظر وہ وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد استنبول روانہ کریں گے۔ امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی حد تک جوہری معاہدے کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور طویل مدتی امن کے لیے اہم پیشرفت ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد...

میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے ،شروع کرنا نہیں،سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہو گیا ،ٹرمپ
دوحہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے انہیں شروع کرنا نہیں،میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہو گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں ، تجارت بڑھانے کی بات پر وہ خوش ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے قطر کے العدید ایئربیس میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے امریکا کو زیروٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے،میں سمجھتا ہوں ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آ گئے ہیں،ہم روس یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہےہیں،امید ہےکہ روس یوکرین کچھ کریں، اسے رکنا ہی ہوگا،اگر مناسب ہوا تو جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کیلئے جاؤں گا،ان کاکہناتھا...

پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا، بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اور معاملات دو طرفہ ہوں گے۔نئی دہلی سے جاری کیے گئے بیان میں بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ یہ برسوں سے قومی اتفاق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے بتایا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی بات چیت چل رہی ہے، تاہم یہ پیچیدہ مذاکرات ہیں۔ مزید :
مار-اے-لاگو معاہدے “کی غلط فہمی سے امریکی نجات کا راستہ کہاں ہے ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن : 1960 میں، امریکی ماہر معاشیات رابرٹ ٹریفن نے یہ نظریہ پیش کیا کہ چونکہ امریکی ڈالر سونے سے منسلک ہے اور دوسرے ممالک کی کرنسیاں امریکی ڈالر سے جڑی ہوئی ہیں، اور امریکی ڈالر نے بین الاقوامی مرکزی کرنسی کا درجہ حاصل کر لیا ہے، لیکن دیگر ممالک کو بین الاقوامی تجارت کے لیے امریکی ڈالر کو تصفیہ اور ذخیرہ کرنسی کے طور پر استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس سے امریکہ سے باہر امریکی ڈالر کی گردش مسلسل بڑھتی جائے گی، جس کے نتیجے میں امریکہ کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن طویل المدتی خسارے کا شکار ہو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں، پارٹی سے متعلق تمام احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لئے تعینات کیا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے وہ کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم عمران خان کی طرف سے کیا بات کریں...
سنیے، پڑھیے اور دیکھیے تو راوی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سارے دریا، ندی نالے اور گٹر تک چین ہی چین، امن ہی امن،خوشی ہی خوشی لکھ رہے ہیں، ہر طرف شہنائیاں بج رہی ہیں۔ڈھول تاشے بلکہ ’’نقارے‘‘ بھی بج رہے ہیں کہ اس مملکت خداداد پاکستان عالی شان میں ہر طرف فردوس گم گشتہ دریافت کرلی گئی ہے۔ گلی گلی یہ عظیم الشان آراستہ پیراستہ لگژری عبادت گاہیں اور ان میں آنے والوں کی لمبی صفیں جو باہر سڑکوں تک دراز ہیں، ہر عبادت گاہ کے ساتھ ایک مقدس تعلیمی ادارہ جو دھڑا دھڑ تعلیم دے رہاہے، فل لاوڈ اسپیکر جو دن رات رشد وہدایت کے دریا بہا رہے ہیں، اس کے علاوہ تنظیمیں اور جماعتیں بھی لوگوں کی...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ۔وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا لیکن ساتھ...
بھارتی لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست کے بعد پاک بھارت تنازع پر محتاط رویہ اپناتے ہوئے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی جاوید اختر نے صحافیوں کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ یہ صحیح جگہ نہیں ہے اس کے بعد بھی صحافی اصرار کرتے رہے جس پر جاوید اختر غصے میں آ گئے اور کہا کہ آپ وقت لے کر میرے گھر آئیں، میں نے پہلے بھی کئی انٹرویوز دیے ہیں پھر دے دوں گا۔ یہ ویڈیو پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں دونوں ممالک نے “بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں ترقی اور تعاون کی منصوبہ بندی” کے معاہدے پر دستخط کیے۔بد ھ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 سال مکمل ہو رہے ہیں ۔ چین کولمبیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید ترقی دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کولمبیا کے باقاعدہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اس دوران بھارت نے پاکستان میں عام آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ افواج پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اس دوران انڈین میڈیا کی جانب سے فیک نیوز کو بازار بھی گرم رہا جس میں بھارتی صحافیوں نے کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں قبضے کی خبروں کی ہوا دی تاہم یہ خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے: طاقت کے ذریعے مسائل کا حل ممکن نہیں، بلوچستان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس یہاں سوال یہ پیدا ہوتا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کیا بلوچستان میں حملوں کی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، بجٹ قریب ہے، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے طیب اردوان کی کوششوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 14 مئی , 2025 وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ کرے کہ پاکستان اور ترکی کے...

والد کی رہائی کے لیے ہم انسانی حقوق کی علم بردار ہر حکومت سے اپیل کریں گے.عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
امریکی صدر کا سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ امریکا نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا، امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا، دونوں ملکوں کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب بھی لے آئیں، پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا۔؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) عمران خان کے صاحبزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک اہم انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر سے متعلق اہم حقائق بیان کیے عطاء تارڑ نے بتایا کہ یہ جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں امریکا، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور قطر نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے خاص طور پر وزیر اعظم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیے جانے کا بھی ذکر کیا انہوں نے کہا پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے بعد بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ یہ سیز فائر ہماری کمزوری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقی نہ صرف ایک ترجیح ہے بلکہ پاکستان کی معاشی استحکام اور پائیداری کے لیے واحد قابل عمل راستہ ہے، معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،آئی ایم ایف کے آئندہ پروگرا م سے بچنے کےلئے پیداوار میں اضافہ اور عالمی منڈیوں کی جانب رجحان اپنانا ناگزیر ہے. وفاقی وزیر خزانہ سے معروف صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین شبیر دیوان کر رہے تھے یہ ملاقات حکومت کے نجی شعبے اور صنعتی برادری سے جاری مشاورتی عمل کا حصہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلے تو یہ کہا جائے جو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشرق وسطی کے آئندہ دورے کو ایکتاریخی دورہ" قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے اس دورے کی اہمیت پر زور دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کا طیارہ سعودی دار الحکومت ریاض میں اترے گا۔(جاری ہے) یہ ٹرمپ کا نئی صدارتی مدت کے اعلان کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ یہ دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک اب عالمی سطح پر ایک اہم جغرافیائی و سیاسی مقام کے حامل ہیں۔ نہ صرف وہ علاقائی استحکام کے لیے ایک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، بلکہ اپنی مضبوط معیشت اور...
اعظم سواتی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے درمیان اہم رابطے کے بعد جنگ بندی کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ امریکہ (باقی صفحہ4بقیہ نمبر3) کے صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے ایک اوراہم بیان سامنے آیاہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت جوہری جنگ ہوسکتی تھی، اس جوہری جنگ میں لاکھوں لوگوںکی جانیں جاسکتی تھیں، پاکستان اور بھارت کی قیادت نے اس پورے معاملے میں مضبوطی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے حالات کی سنگینی کو بخوبی سمجھا اور بڑی ثابت قدمی دکھائی۔اس سے پہلے وہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ثالث کاکرداراداکرنے کااہم بیان بھی دے چکے ہیں،اس بات میںکوئی شک نہیں کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے اشتعال انگیزی کامظاہرہ کرتے ہوئے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں سے وہ مشرق وسطیٰ کے تاریخی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس دورے میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ پر سفارتی کوششیں، ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اور اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ ایئر فورس ون کے ذریعے روانگی سے کچھ دیر قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی دورہ ہے۔ اور اچھی خبر یہ ہے کہ امریکی-اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ وہ زندہ ہے، واپس آ رہا ہے، یہ اس کے والدین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ٹرمپ کے اس پہلے بڑے غیر ملکی...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے، علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند ہے اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے آغاز ہی سے چین نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور دونوں ممالک سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان جنگ بندی برقرار رکھیں گے...
اپنے ایک جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرامپ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکہ کی نیک نیتی اور غزہ میں وحشیانہ جنگ کے خاتمے و تمام صیہونی قیدیوں کی زندہ یا مردہ واپسی کیلئے قطر و مصر کی ثالثانہ کوششوں سے انجام پایا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "جہاد طحٰہ" نے کہا کہ ہم نے ثالثین کی کوششوں اور واشنگٹن کے اقدامات کا امریکی نژاد صیہونی فوجی "ایڈن الیگزینڈر" کی رہائی کے ذریعے جواب دیا۔ اس امریکی نژاد صیہونی فوجی کی رہائی، جنگ بندی اور بارڈر کراسنگ کی دوبارہ بحالی کے لئے کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربی الجدید سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر جہاد طحٰہ نے کہا کہ...
ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف، جو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ہیں، اسرائیل، قطر اور مصر کے ساتھ بات...
اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...
بیجنگ :ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ روسی رائے عامہ کا خیال ہے کہ صدر شی کی تقریب میں شرکت کی اہمیت تاریخی ہے اور یہ چین اور روس کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کے مشترکہ تحفظ اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار ہے ۔ سال 2025 خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ سال نہ صرف جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے لیکن بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے، ہم جنگ کا مومنٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کوبریک لگانے والی آپشن سامنے رکھی،بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں، حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا...

کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر جنگی ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ بھارت نے پہلگام میں ہوئی دہشت گردی کے واقعے کو بلا جواز اور یک طرفہ پاکستان کے سر تھوپ دیا۔ خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن کر فیصلہ سنا دیا کہ یہ سب کیا دھرا پاکستان کا ہے۔پاکستان کی جانب سے بار بار یہ مطالبہ عالمی برادری کے سامنے رکھا گیا کہ بھارت ثبوت بہم پہنچائے، ثبوتوں کے بغیر یہ الزام تراشی اس کی بد نیتی پر مبنی ہے۔ اس بدنیتی کے ثبوت واقعے کے دس منٹ بعد ہی سامنے آنا شروع ہو گئے۔ انتہائی مشکل علاقے میں جہاں عام آدمی کی دسترس مشکل ہے، واقعے کی ایف ائی آر 20 منٹ کے اندر...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔ ہم نے بھارتی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، صدر آصف زرداری صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہےاور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر دفاع نے مزید...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بھارت کے طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے، نئی دہلی شاید ہم سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور ہوگا۔بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کرےگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔ان کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے، ہم بار بار بھارت کو...
اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ،افواج،ایئرفورس کومبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کی افواج نےتاریخی مقابلہ کیا ہے، دنیا کی تاریخ میں کسی نے رافیل طیارے نہیں گرائے تھے، پاکستان ایئرفورس نے بھارت کےپانچ جہازگرائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمنہ توڑجواب کی وجہ سے بھارت پیچھے ہٹا، پاک،بھارت مذاکرات کا واحد حل بات چیت ہی ہے، بھارت کا ٹیبل پرآنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت کے خلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، بھارت کوپرانےمعاہدوں پرعمل درآمد کرنا...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ خوشی ہے پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے ہیں۔واشنگٹن سے جاری بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں سے میں اور نائب صدر جے ڈی وینس بھارتی اور پاکستانی حکام سے رابطے میں تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، قومی سلامتی مشیر عاصم ملک سے بات ہوئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ جے شنکر اور قومی سلامتی مشیر اجیت ددول سے بھی بات ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک وسیع تر مسائل پر کسی غیر جانب...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے کہ بھارت نے ہی پہل کی تھی اور اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے ، بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ، بھارت نے خود ہی امرتسر کو نشانہ بنایا ۔ پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم نے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ، پہلگام پاکستان سے 200 کلومیٹر دور ہے ۔ پاکستان اگلے لیول کیلئے بھی تیار لیکن کیا واقعی نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بھی طلب...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی نے ملاقات کی، جس پر باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈکی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا اورکہاکہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں۔ تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ پر فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے۔ وزیراعلی...
سٹی42: لاہور میں آج شب شاندار موسم ہے اور نوجوان بے فکری کے ساتھ رات گئے کھلی رہنے والی آؤٹ لیٹس پر جمع ہیں۔ رات ڈھل رہی ہے لیکن لاہور کے بہت سے زندہ دل سڑکوں پر ہیں۔ موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان بے فکری کے ساتھ رات گئے کھلی رہنے والی کھانے پینے کے سامان کی آؤٹ لیٹس پر جا رہے ہیں اور ایک دوسرے سے کہہ رہے ہیں، جو ہو گا اچھا ہو گا۔ کچھ دیر پہلے پاکستان کے تین ائیر بیسز پر میزائل حملوں کی خبروں کی سرکاری سطح پر تصدیق کی گئی، کچھ دیر پہلے راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر دوبارہ دھماکے ہونے کی خبریں نشر ہوئیں۔ لاہور میں نوجوانوں کے جذبات عروج پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حملے کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے بھی یہی کہا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی بیانات ہیں، جیسے بھارتی کارروائی سے پہلے پاکستانی حکام تواتر سے دے رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت کو اب جا کر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا یقین ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ آج پہلی مرتبہ بھارتی بازار حصص میں 800 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے اور انڈین پریمئیر لیگ معطل...
سٹی 42 : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی جنوبی پنجاب اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری موجود تھے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں...
ماسکو:چین کے صدر شی جن پھنگ اور سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کے درمیان دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔جمعہ کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ سویڈن عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین یورپی ممالک میں سے ایک ہے۔گزشتہ 75 برس کے دوران چین اور سویڈن کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے میدان میں تعاون مسلسل بڑھتا رہا ہے اور مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین اور سویڈن کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد ، عملی...
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جس ہوٹل میں ہم ٹھہرے تھے، وہاں پہاڑوں کے رخ پر موجود کمرے آہستہ آہستہ خالی ہو رہے تھے۔ہوٹل کے ان پریمیئر کمروں کی بالکونی سے پہاڑوں کا خوبصورت نظارہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ پہاڑ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو انڈیا کے زیر انتظام علاقے سے الگ کرتے ہیں۔ تاہم یہاں کی رونق اب سناٹوں میں بدل رہی ہے۔ہوٹل کے ایک سٹاف ممبر نے جمعرات کو مجھے مدہم آواز میں بتایا کہ ’ ہمارے پاس اب کوئی مہمان یا سیاح نہیں ہیں۔ جو لوگ یہاں موجود ہیں انھیں کہیں اور منتقل کر دیا جائے گا۔اور پھر اگلے چند گھنٹوں میں بی بی سی کی ٹیم کو بھی ہوٹل کی...
سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بار بھی بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو آزادانہ اور غیر جانبدار...

بھارت نے لگاتار تیسری رات حملہ کیا، اسے سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہے گا. رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان اس کی جارحیت پر خاموش رہے گا پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشت گرد ہوتے ہیں؟.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں، بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اچھا جواب دیا گیا تاہم یہ کافی نہیں، قوم بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں کے ایسے بدلے کی منتظر ہے کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں اور آرایس ایس کی جنونی حکومت کو دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔ جماعت اسلامی کے تحت کل (جمعہ کو) ملک گیر یوم عزم کے موقع پر پوری قوم جہاں افواج پاکستان...
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون، انتونیو تاجانی سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کو بھارت کے جانب سے پاکستانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے تفصیلی آگاہ کیا, انہوں نے سٹینڈ آف ہتھیاروں کے استعمال سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے عمل پر بریفنگ دی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان اسحاق ڈار نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کی، بھارتی بزدلانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری شہید ہوئے۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پندرہ مقامات پر پاکستانی حملے کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندا ہے ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدم پور سے پروجیکٹائل انہوں نے خود فائر کئے ۔پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے کو مانیٹر کررہا ہے ۔بھارت کی طرف سے کسی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ،گرائے گئے بھارتی ڈرنز کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔ مزید :
کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جمعرات کی شب 12 بجے تک معطل رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند، نوٹم جاری پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق یہ فیصلہ آپریشنل وجوہات کے باعث کیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔ دریں اثنا لاہور کی فضائی حدود بھی ایک بار پھر بند کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: دشمن کو قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف اس سلسلے میں پی اے اے نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو جمعے کی صبح 6...
بیجنگ : اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں فلپائن اور امریکہ کی “شانہ بشانہ” مشترکہ فوجی مشق کے دوران چین کا شین ڈونگ ایئرکرافٹ کیریئر فلپائن کے شمال میں علاقائی پانیوں میں نظر آیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فلپائن اور امریکہ کی فوجی مشق کا جواب ہو سکتا ہے یا پھر فلپائن کی پٹرولنگ کشتی کے ہوانگ یان جزیرے کے پانیوں میں داخلے کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلپائن کی بحریہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فلپائن کی فوج اور تائیوان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق صرف ایک قدم دور ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے اس حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کے شین...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے “امن کی مشعل،ٹائمز کا نیا باب – جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی” کو ایک مبارکبادی پیغام بھیجا ۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال قبل چینی عوام اور روسی عوام نے مشترکہ طور پر عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح میں انمٹ تاریخی کردار ادا کیا، ایک ناقابل تقسیم عظیم دوستی قائم کی اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔ آج، 80 سال بعد، چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں اور مضبوط...
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عدالت نے مجھے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا تو دوبارہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ عمران خان نے شکوہ کیا کہ علی امین گنڈاپور ملاقات کیلئے نہیں آتے: علیمہ خانبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے...
پاک بھارت کشیدگی کے بعد جمعرات کی صبح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب ڈرون بھیجے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 12 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا ہجوم گوٹکی سندھ میں نظر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں لہٰذا عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ 2 طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو 2 جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کے حل کےلئے مداخلت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کے اقدامات کے لئے جوابدہ کیا جانا چاہئے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیر جانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد...
فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے۔پولیس کے مطابق ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کے حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
بھارت نے رات گئے بزدلانہ کارروائی کر کے نہ صرف ہندوتوا نطریے کی عکاسی کی بلکہ عالمی قوانین کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔ ایکیسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کے ساتھ مساجد کو بھی نشانہ بنایا اور چار مساجد پر میزائل داغے۔ مرید کے اور بہاولپور میں قائم مساجد اور دونوں مساجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابیں بھی شہید ہوگئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کے ہندوتوا نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذہبی مقامات کو دوران جنگ ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ بھارت نے رات گئے پاکستان کے 6 مقامات...