چینی آٹو موبائل کمپنی سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادہ ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں ای وی گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ رضوی نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہوکا دورہ کیا، چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹر ووہو کے چیئرمین ین تونگیو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا، چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، ای وی کار، ای وی ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں جدت آرہی ہے، ہمارا ویژن ماحول دوست ای وی گاڑیوں کو فروغ دینا ہے، چیری ہولڈنگز گروپ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سندھ بھر میں ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے سندھ کے لوگوں کو روزگار ملے گا، ای وی منی ٹرکس کا اسمبلنگ پلانٹ بھی کراچی میں قائم کیا جارہا ہے، چارجنگ اسٹیشنز اور اسمبلنگ پلانٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، ای وی گاڑیاں سستے داموں دستیاب ہو سکیں گی۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے سندھ کے دیہی علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبوں پر بھرپور تعاون کی یقین دبانی کروائی گئی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گھروں کے سولرائزیشن سے توانائی کے بحران میں کمی آئے گی، یہ اقدام ماحول دوست توانائی کے فروغ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دیئے جارہے ہیں، گھروں کے سولرائزیشن سے عام آدمی کے بجلی کی ضروریات باآسانی پوری ہو سکیں گی، موجودہ مرحلے میں غریب خاندانوں کو سولر سسٹمز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی توانائی کی ضروریات خود پوری کر سکیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گھروں کی سولرائزیشن سے عام آدمی کو مہنگی بجلی کے بلوں سے نجات ملے گی، لوڈشیڈنگ جیسے مسائل میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی، مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اور دیہی علاقوں کی سماجی و معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سید ناصر حسین شاہ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔