چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز

نوم پنہ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے چین-کمبوڈیا تعاون کے ایک اہم منصوبے کے طور پر کمبوڈیا میں بنیادی شہری سہولیات کے منصوبوں کے لیے زبردست مدد فراہم کی ہے جس سے ملک کے ترقیاتی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے اور علاقائی رابطے کو مضبوط کیا گیا ہے۔
کمبوڈیا کی رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ میں قائم کمبوڈیا 21ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ ریسرچ سینٹر کے بانی ڈائریکٹر نیک چندریتھ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اس انیشی ایٹو کے اہم منصوبوں نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان میں نوم پنہ-سیہانوک ویل ایکسپریس وے، سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈہ، سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔
نوم پنہ-سیہانوک ویل ایکسپریس وے نے سفر کا وقت 5گھنٹے سے کم کر کے 2 گھنٹے کر دیا ہے۔ لاجسٹکس کے اخراجات میں 40 فیصد کمی کی ہے اور سیہانوک ویل کی خاموش بندرگاہ کو ایک بڑے صنعتی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔


شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں واقع سیم ریپ انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل انگ کور آثار قدیمہ پارک کا مرکزی دروازہ ہے جو مقامی معیشت اور سیاحت کو فروغ دے گا۔


زون کے آپریٹر کے مطابق 11 مربع کلومیٹر پر محیط سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی زون نے 2024 کے آخر تک مجموعی طور پر 202 کمپنیوں کو راغب کیا تھا اور تقریباً 32 ہزار ملازمتیں پیدا کی تھیں اور زون سے گزرنے والی درآمدات اور برآمدات کی مالیت گزشتہ سال 4.

07 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔


توانائی کے شعبے میں چین نے کمبوڈیا کی توانائی کی بنیادی شہری سہولیات میں سرمایہ کاری کی ہے اور 2030 تک کمبوڈیا کے عالمگیر بجلی تک رسائی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے روایتی اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع دونوں کو ترقی دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان چین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات  تیزی سے فروغ  پا رہے ہیں ، چینی صدر چین میں اسمارٹ  ایجوکیشن  سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء  چین نے معاشی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدرکولمبیا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انیشی ایٹو

پڑھیں:

دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ: محمد آصف پہلے ہی راؤنڈ سے باہر

عالمی چیمپئن محمد آصف دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کھا گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ماریشس میں شروع ہونے والی کامن ویلتھ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے ابتدائی راونڈ میں شریک پاکستان کے واحد کیوئسٹ اور تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف  کو دلچسپ اور سنسنسی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے راس ویلنس نے 2-3 سے قابوکرلیا۔

محمد آصف پہلا فریم 1-42 سے جیتنے کے بعد دوسرے فریم میں 37-4 سے ناکام رہے۔ تیسرا فریم 0-57 سے جیتنے کے بعد چوتھے فریم میں 34-28 سے مات کھائی۔ 5 ویں اور فیصلہ کن فریم میں محمدآصف 21-44 سے ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ: محمد آصف پہلے ہی راؤنڈ سے باہر
  • پاکستان میں بجلی منصوبوں پر کس حکومت نے کتنا کام کیا؟ تفصیلی رپورٹ جاری
  • وزیر خزانہ کی سیویل میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو فروغ دینے پر زور
  • سینیٹ کمیٹیوں میں توانائی بحران، تعمیراتی بدانتظامی اور مالی بے ضابطگیوں پر کڑی تنقید
  • جے یو آئی (ف) نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی
  • اسلام کوٹ سے چھور تک ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ
  • پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے
  • رافائل گروسی ایران کیخلاف امریکہ و اسرائیل کیساتھ مکمل تعاون میں مصروف تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • پاکستان شاہینز لگاتار تیسرے سال ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے