2025-05-19@22:23:13 GMT
تلاش کی گنتی: 35

«ریلوے اسٹیشنوں کو»:

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...
    پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر...
    سٹی42:   پاکستان صرف دفاعی میدان میں ہی ترقی نہیں کر رہا بلکہ معیشت کی بحالی کے بعد ہر شعبہ میں برق رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان ریلوے نے ریلوے سٹیشنوں پر عوام کو پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، خانیوال سمیت ملک کے تمام  بڑے ریلوے سٹیشنوں  پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے  کے لےئ انتظامات کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔ کلمہ فلائی اوور پرمسافررکشہ اورلوڈرکے درمیان تصادم   ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ  ریلوے کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا  جایا جائے گا۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ...
    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی فسادات میں ملوث 20 ملزمان کو سزا سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کواقبال جرم کرنے پر 6،6 ماہ قید بامشقت50،50 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ملزمان کو سزا اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سنائی عدالت نے ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ راولپنڈی کو ملزمان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کرنے کے احکامات دے دیے، عدالت نے سپر انٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سزا پر عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا، ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں اور دروازوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی...
    وفاقی وزیر ریلوے  حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، افغانستان سے مذاکرات  وزیراعلی کے پی کے کہنے پر نہیں بلکہ حکومت پاکستان کا فیصلہ ہے۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے لیے سہولیاتی سینٹر نئے او پی ڈی بلاک اور اضافی انتظار گاہ کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آر آئی سی 13  سال پہلے بنا تھا، یہاں سے بیشمار لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب او پی ڈی میں روز تین ہزار مریض اور تین ہزار انکے ساتھ آنے آرہے تھے، آر...
    بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ٹرین کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے نتیجے میں ٹرین کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ٹرین جو کراچی سے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی اس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹرین کوئٹہ پہنچ سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ بولان میل کے علاوہ کسی اور ٹرین کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تاہم سیکیورٹی صورتحال کی وجہ...
    فوٹو فائل کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے  گا۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔
    کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 3 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ،جسے روکا گیا ہے۔ریلوے حکام کےمطابق بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پرروکا گیا ہے ،جیکب آباد میں روکی گئی بولان میل کو کل صبح روانہ کیا جائے گا۔
    کوئٹہ: عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو گئی۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کئی دن ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جب کہ آج عید اسپیشل ٹرین بھی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 9 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لے کر پشاورکے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
    ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5 بجے تھا، جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی...
    وزیر  ریلوے حنیف عباسی نے کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس  بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور  سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کوئٹہ  سے جعفر ایکسپریس  ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائےگی، مسافروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔ انہوں نے کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی روزانہ کی بنیاد پر چلانے کااعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کا واقعہ بہت افسوسناک تھا، سیکیورٹی اداروں نے فوری رسپانس دیا، خودکش بمباروں کو قابو کیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ڈی ایس اور پوری ٹیم کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ٹریک کی...
    کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے، ٹرین سروس کی معطلی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔
    کوئٹہ: دہشتگرد حملے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سیکیورٹی حکام کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے، جو تاحال نہیں ملی، جب تک متعلقہ سیکیورٹی ادارے اجازت نہیں دیتے، ٹرینیں نہیں چلائی جا سکتیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سروس کی معطلی سے کوئٹہ ریلوے کو روزانہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریزرویشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل سفری ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پہلے سے بک کی گئی ٹکٹس کی منسوخی...
    بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جسے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہائی الرٹ رہا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔ واضح رہے سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے 4 ماہ پہلے شروع ہوئے تھے جب گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی...
    محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس مل گئی ہے۔ کل سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں اور ٹریک کی مرمت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک ٹرین سروسز بولان میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں تھے۔ ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52  لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی  نے کہا...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں...
    سعیداحمد: لاہورڈویژن کے14بڑےسٹیشنزپرسولرسسٹم انسٹال کرنےکاعمل شروع، پہلے مرحلے میں رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولرآئزیشن مکمل کی جائے گی۔گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشن کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے، کوٹ لکھپت، لاہور کینٹ، والٹن، کالا شاہ کاکو، چھانگا مانگا ریلوےسٹیشنزکوسولرپرمنتقل کیاجائیگا۔اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ یل، چک جمرہ، کوٹ رادھا کشن سٹیشنز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، منصونہ مکمل ہونے کے بعد ایک سٹیشن سے تقریب 3ہزار یونٹ بجلی کی بچت ہو گی، لاہور ڈویژن کو ماہانہ 2کروڑ 10لاکھ روپے بچت ہوگی۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
    کوئٹہ: سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا  ریلوے پولیس کا اہلکار  بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی۔ شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس...
    کوئٹہ:  جعفر ایکسپریس حملے کے بعد 12 ریلوے ملازمین باحفاظت کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ اہلخانہ اور ساتھی عملہ نے ان کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا، ریلوے ملازمین اور ان کے اہلخانہ ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس جب سفر کر رہی تھی تو پہلے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں انجن ڈی ریل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد 35 سے 40 تھی اور ریلوے کے تمام عملے...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے اور اس دوران کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیئے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں مختلف سامان موجود ہے، انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنہیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا، تاہم ٹرین کی روانگی سے قبل اس پر...
    لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
    سٹی42:  کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے  لواحقین کی بڑی تعداد  اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔  سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔   سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
    سٹی42:  جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کے لواحقین کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرین میں یرغمالی بنائے گئے بہت سے افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے اور ان کو کوأٹہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔  بلوچستان مین درہ بولان کے قریب ڈھاڈر کے علاقہ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر غدار دہشت گردوں  کے حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا اور اس وقت کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔یرغمال ہونے کے بعد رہائی پانے والے ایک شخص غلام مرتضیٰ کے بیٹے عادل نے میڈیا کے نمائندوں کو ...
    ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ طارق فضل چوہدری کو صحت جبکہ مصطفی کمال کو میری ٹائم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں حنیف عباسی چند دن قبل لاہور میں رہلوے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاق کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ کی توسیع کی ہدایت کی ہے جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر...
    کراچی سے لاہور آنے والی  کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین  نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین  نے  نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
    کانگریس صدر نے کہا کہ نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی اموات کے معاملے میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے حقیقت کو چھپانے کی کوشش انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈروں نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ معاملے پر مرکزی حکومت اور ریلوے پر شدید تنقید کی۔ کانگریس لیڈران نے جوابدہی اور شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھگدڑ معاملے میں مرکزی حکومت پر سچائی چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری طور پر مہلوکین اور زخمیوں کی صحیح تعداد ظاہر کرنے اور لاپتہ افراد کے بارے میں مرکز سے جانکاری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملکارجن کھڑگے...
    لگ بھگ 24 سال پہلے کا ذکر ہے کہ جب آتش نوجوان تو نہیں البتہ جوان ضرور تھا۔ عمر عزیز 25 تا 30 برس کے بین بین تھی۔ جیکب آباد جو صوبہ سندھ کا آخری شہر ہے، اس میں رہنے کے باوجود بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو اتنے عرصے میں دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا تھا، حالاں کہ اپنی جنم بھومی جیکب آباد سے ملحق بلوچستان کے شہروں ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ الہ یار (المعروف جھٹ پٹ) اور روجھان جمالی جانے کا بارہا اتفاق ہو چکا تھا۔ دوست احباب اور جملہ ساتھی اکثر میری کوئٹہ یاترا نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا کرتے تھے۔ لہٰذا اپنے ہم جماعت درجہ اوّل تا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اسلامیہ کالج...
    سکھر(نمائندہ جسارت)ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شاہد عباس ملک نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہتر محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ا فسران کے ہمراہ سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد تک دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے فروری کے آخر میں ایف جی آئی آر کی ہونے والی انسپکشن کی تیاری کے سلسلے میں ریلوے لائنوں پلوں پھاٹکوں بکنگ آفسوں،ریلوے یارڈ پلیٹ فارموں اسٹالوں کا اسٹیشن ماسٹر آفس کا ریکارڈ چیک کیا، عملے اور مسافروں سے معلومات لیکر انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو محفوظ سفری...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، ٹرین کی ایک بوگی پل سے نیچے اتر گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا، لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیدول متاثر ہو گیا۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    لاہور: شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین کوچز ڈی ریل ہوگئیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند ہوگئی، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ڈیریلمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد ٹریک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )درآمدی کوئلے سے پاکستان کو سالانہ 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جس سے مرکزی بینک کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہوتی ہے تاہم تھر کول ریلوے پروجیکٹ درآمد شدہ کوئلے پر ملک کا انحصار کم کر دے گا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھور سے اسلام کوٹ کو جوڑنے والی 105 کلو میٹر لائن کا ٹھیکہ حال ہی میں پاور اسٹیشنوں اور صنعتی صارفین کے قریب کوئلہ لے جانے کے لیے دیا گیا ہے اس منصوبے کا مقصد درآمد شدہ کوئلے پر انحصار کو کم کرنا ہے جس پر فی الحال تقریبا 2 بلین ڈالر سالانہ خرچ ہوتے ہیں. سندھ کول اتھارٹی کے ڈائریکٹر شارق احمد نے ویلتھ پاک...
۱