Daily Mumtaz:
2025-11-05@05:19:39 GMT

جعفرایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

جعفرایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو روکا گیا ہے،یہ ٹرین اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے کھڑی ہے جس وجہ سے مسافروں میںشدید پریشانی پائی جا رہی ہے۔ جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی آئی اے کا متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع کے باعث قومی ائیرلائن کی پروازوں کا آپریشن رک گیا تھا۔انجینئرز نے سی ای او پی آئی اے کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے طیاروں کی کلیئرنس روک دی تھی، جس سے پی آئی اے کی پروازوں کو شدید متاثر ہونا پڑا۔ اس ہڑتال کے نتیجے میں گزشتہ رات 8 بجے کے بعد پی آئی اے کی 12 بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، جس کے باعث مسافروں خاص طور پر عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز نے کہا ہے کہ وہ تب تک کام نہیں کریں گے جب تک قومی ائیرلائن کے سی ای او کا رویہ تبدیل نہیں ہو جاتا۔اس صورتحال کے باوجود، پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی کوششیں تیز کر دیں ہیں تاکہ متاثرہ مسافروں کو جلد از جلد سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع
  • وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
  • لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید