مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات دینا اولین ترجیح ہے،شاہد عباس
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سکھر(نمائندہ جسارت)ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن شاہد عباس ملک نے کہا ہے کہ مسافروں کو بہتر محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ا فسران کے ہمراہ سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد تک دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے فروری کے آخر میں ایف جی آئی آر کی ہونے والی انسپکشن کی تیاری کے سلسلے میں ریلوے لائنوں پلوں پھاٹکوں بکنگ آفسوں،ریلوے یارڈ پلیٹ فارموں اسٹالوں کا اسٹیشن ماسٹر آفس کا ریکارڈ چیک کیا، عملے اور مسافروں سے معلومات لیکر انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، افسران اور عملہ ریلوے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے، انہوں نے ڈی ٹی او محسن سیال ڈی سی او ابراہیم بلوچ۔ڈی ایم ای فہیم الزمان.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے بجٹ میں کوئٹہ شہر کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کےلیے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ قومی پرچم سمی دین بلوچ نے نہیں بلکہ اس کی ساتھی نے جلایا تھا. پہلے مجھ تک غلط اطلاع پہنچی تھیں جس پر بیان دیا، دل آزاری پر معذرت چاہتا ہوں۔