شاہدرہ سے رائیونڈ اسٹیشن تک ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
دورِ نایاب :لاہور میں شاہدرہ سے رائیونڈ اسٹیشن تک 40 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے ساتھ گرین کوریڈور منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس پر 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
ترجمان ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے تحت یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت 664 کنال اراضی پر گرین کوریڈور تعمیر کیا جائے گا،3کنال سے8کنال تک ریلوےٹریک کیساتھ ساتھ30سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے،اس منصوبے میں ریلوے ٹریک کے ساتھ پارکس، جِنگ ٹریک، اوپن جم، واک ویز، سٹنگ ایریاز، چلڈرن پلے ایریاز، باونڈری فینسز، اور بیڈمنٹن کورٹس شامل ہوں گے۔ منصوبے کو 4 مختلف فیز میں مکمل کیا جائے گا، اور اس کی تکمیل دو سال میں متوقع ہے۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
موجودہ حالات میں پی ایچ اے لاہور کے پاس گریں کوریڈورجیسامیگا پراجیکٹ واحدمنصوبہ ہوگا,منصوبے کا پہلا پیکیج ، شاہدرہ سے ریلوے سٹیشن اور دوسرا پیکیج ریلوے سٹیشن تا والٹن ہوگا,تیسرا پیکج والٹن سے کوٹ لکھپت ، چوتھا پیکیج کوٹ لکھپت سے رائیونڈ سٹیشن تک ہوگا،یہ منصوبہ 2018 سے بجٹ میں شامل تھا لیکن اب تک اس پر کام شروع نہیں ہو سکا تھا۔چند روز قبل پی اینڈ ڈی نے اس منصوبے کے ڈیزائن اور فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ
حنیف عباسی —فائل فوٹووفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔
اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔