وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52  لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔

حنیف عباسی  نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے کون کون حصہ دار ہے بتائیں گا، پاکستان ایٹمی ملک ہے وہ ایٹمی ملک ستاون اسلامی ممالک میں پہلا ہے جو دنیا کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے، افغانستان میں بھارتی بائیس کونسل خانہ کھولنے کا مقصد ہے اگر علاقے کا شیر ہے تو ڈائریکٹ لڑے اگر وہ لڑ نہیں سکتا تو ایسی بزدلانہ کارروائیاں کررہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتٗگردی میں ہمارے اپنے لوگ سہولت کار بنے ہوئے ہیں، جعفر ایکسپریس جس میں خواتین بچے اور چھٹیاں منانے لوگ جا رہے تھے تو دنیا میں تیسرا بڑا واقعہ ہے، بلوچ، پختون اور پنجابی کی تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کےلیے اربوں ڈالر بھارت خرچ کررہا ہے، سی پیک کو دنیا کھٹک رہا ہے، اب دوبارہ معاشی طورپر مضبوط ہو رہے ہیں اسے روکنے کےلیے رکاوٹیں کھڑی جا رہی ہیں۔

حنیف عباسی  نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کرکے پھنسے لوگوں کو نکالنا دیدنی ہے جس پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کے پی یا بلوچستان کی آگ کیا ہم تک نہیں پہنچ سکتی تو غلط فہمی کا شکار ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے قوم فوج کے پیچھے نہ کھڑی ہوگی کمانڈوں کو سلام پیش نہیں کریں گے اس وقت معاملات مشکل ہوجائیں گے، 

ان کا کہنا تھا کہ چار سو ستائیس مسافروں کو شہید کرنے کےلیے خود کش حملہ آور آئے تھے، کمانڈوز نے ٹرین کے اندر ایک بھی خود کش حملہ آور کو پھٹنے نہ دیا، پوری قوم کو کھڑاہونا پڑے گا۔

وزیر ریلویز نے کہا کہ وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف بلوچستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ماں بیٹے والا رومانس چل رہا تھا، جب بیٹا گلے پر آ جائے تو وہ برداشت نہیں ہوگا،  باغیوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،  جتنے دہشت گرد پاکستان کے اندر موجود ہیں، یہ دہشت گرد جہاں بھی بھاگ کر جائیں گے تو انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کو عراق ،شام و لیبیا بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، عراق و شام کا دفاع نظام کو کمزور کیا تو پھر اسی طرز پر پاکستان کو کمزور کئے جانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمارے پاس تو دولت بھی نہیں ہے، جن کو چالیس سال پالا آج ان کی دشمنی سے انتہا ہے اتنی نفرت تو بھارت نہیں کرتا جتنی افغانی کرتے ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف سیاسی جماعت نے وہی بات کی جو بھارت نے زبان استعمال کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھگوڑے پاکستان کا گالی دے گا اسے کروڑوں روپے گھر بھی ملے گا، پاکستان پر وہ لوگ بھونکتے ہیں انہیں پاکستان نے نام دیا، نوازشریف کو کئی بار سزائیں ملیں کیا ہم نے کبھی اداروں کو گالیاں دیں، ایسی مخلوق ہے جو اقتدار کی خاطر پاکستان پر بم گرانے کی بات کرتے رہےاور دشمن کا ساتھ بھی دے رہے ہیں، حنیف عباسی 

ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیاہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں، جعفر ایکسپریس حملہ کی مذمت تو امریکہ چین نے بھی کی لیکن دشمنوں نے نہیں کی جو گفتگو کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملکی سلامتی کےلیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں، ریلوے کے بہت مسائل ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں سرسبز پاکستان ہو، ریلوے کا چارج لئے دس بارہ دن ہوئے ہیں، میرے کہنے پر ایم ایل ون شروع کرنے کااعلان کرتے کان پک گئے ہیں، محکمہ ریلوے میں بروقت ٹرینیں کروائیں گے صفائی شفافیت کو یقینی بنائیں گے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ریلوے میں سب سکینر مشینیں خراب پڑی ہیں ریلوے پولیس کی حالت ہے کہ نفری نہیں ہے انفراسٹرکچر بھی نہیں ہے تو سیفٹی کیسے ہوگی، ریلوے پولیس میں مداخلت نہیں کریں گے بلکہ معاونت کریں گے، اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اسٹیشنز پر کیمرے اور کارگو کی اپ گریڈیشن کریں گے، وزیر اعظم نے انجن تاجران فیڈریشن چیمبر سب کو بلایا ہے سب نے کہا سستا کارگو چاہیئے اور ٹرین کیلئے ویگنز نہیں ہیں، جس طرح مسافر ٹرین میں ریونیو بڑھا ہے اسی طرح سستا کارگو بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس ریلوے پولیس حنیف عباسی پاکستان کو نے کہا کہ کو ٹارگٹ کریں گے رہے ہیں نہیں ہے کرنے کے

پڑھیں:

ہمارے احتجاج سے قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں ملی،علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے میں یہ ٹارگٹ حاصل کیا، بانی پی ٹی آئی نے یہ ٹارگٹ دیا تھا،وزیراعلیٰ
24 سے 26 نومبر تک لڑائی لڑنا آسان نہیں تھا، ہمارے لوگ گولیاں کھانے نہیں آئے تھے،گفتگو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں ملی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ 4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے یہ ٹارگٹ حاصل کیا۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ ٹارگٹ دیا تھا، اور کہا تھا سب کو آنا ہے، 4 اکتوبر کو پشاور سے نکلا، 5 اکتوبر کو ٹارگٹ حاصل کر کے واپس لوٹا تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 24 سے 26 نومبر تک لڑائی لڑنا آسان نہیں تھا، 26 نومبر کو ہمارے لوگ گولیاں کھانے نہیں آئے تھے، حکومت نے شکست تسلیم کر کے گولیاں چلائیں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں، سوشل میڈیا نے الیکشن میں ہمیں بالکل سپورٹ کیا، مجھے لوگوں نے ووٹ سوشل میڈیا پر نہیں پولنگ بوتھ پر جا کر دیٔے انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا کردار ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ سوشل میڈیا نے ہی سب کچھ کیا ہے، بغیر تحقیق کے الزامات لگانا ہماری اخلاقیات کی گراوٹ ہے، جب بانی پی ٹی آئی نے فائنل مارچ کی کال دی تو لوگ کیوں نہ آئے؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وی لاگ اور جعلی اکاونٹ بنانے سے آزادی کی جنگ نہیں لڑی جاتی، ان ڈراموں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہو رہے، گھوڑے ایسے نہیں دوڑائے جاتے ایسے دوڑائے جاتے ہیں۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے طنزیہ انداز میں ہاتھوں کو ٹیڑھا کر کے گھوڑے دوڑانے کی ترکیب بتائی۔ انکے گھوڑے دوڑانے کے اسٹائل پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے قہقہ لگایا۔ انقلاب گھر بیٹھ کر انگلیاں چلانے سے نہیں آتے۔انھوں نے کہا پارٹی کے اندر ایک تناو ہے، گروپ بندیاں چل رہی ہیں، یہ گروپ بندیاں کس نے کی، میں نے نہیں بنائیں، میری گزارش ہے گروپ بندیوں کا حصہ نہ بنیں، کوئی ایک شخص آکر بتائے میں نے کوئی گروپ بندی کی ہو۔وزیراعلیٰ نے کہا کمزور پوزیشن میں مذاکرات ہوتے ہیں نہ کہ جنگ ہوتی ہے، ہمیں کمزور کر کے گروپوں میں بانٹا جا رہا ہے، جلسہ ہے پشاور آئیں کوئی رکاوٹ نہیں، یہ ایسا نہیں کرینگے بس علی امین پر الزامات لگائیں گے۔انھوں نے کہا 5 اور 14 اگست کو کتنے لوگ نکلے؟ صرف باتیں کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کر نے سے انقلاب نہیں آتے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سے انقلاب آتے ہوتے تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی
  • خیبرپختونخوا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پھر اربوں روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی
  • ہمارے احتجاج سے قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہیں ملی،علی امین گنڈاپور
  • راولپنڈی اسلام آباد کیلیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟