سٹی 42: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا 

وزیر ریلوے نے  صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا ،صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ،  عملے کو صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ،  وزیر ریلوے نے ٹرین کی ہر بوگی کا خود تفصیلی معائنہ کیا، مسافروں سے براہِ راست ملاقات کی ، شکایات و تجاویز سنی گئیں ،  ریلوے عملے سے خدمات کے معیار اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ،  مارگلہ اسٹیشن کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا ،

غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید

وزیر ریلوے  حنیف عباسی نے کہا  مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے  ریلوے خدمات کو جدید بنانے اور مسافروں کا اعتماد بحال کرنے کا عزم کرتے ہیں ،  ریلوے کو ملک کا معتبر اور پسندیدہ سفری ذریعہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ مارگلہ اسٹیشن پر جلد تفریحی سہولیات فراہم کی جائینگی عوام کے لیے خاص طرز کے ریسٹورنٹس بنانے کے منصوبے زیر غورہیں۔  

 کوہ پیما سعد منور نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت ، بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلا س میں اہم فیصلے لیے گئے۔محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے ملک کیلئے بین الاقوامی سطح پر شرم کا باعث بن رہے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ڈی پورٹ ہونے والوں کو 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا
  • ترکیہ، شام میں اڈے بنانے کی تیاری کر رہا ہے
  • ریلوے سسٹم میں سلیک پریڈ، مسافروں کی کمی پر 2 ٹرینیں منسوخ
  • کیا پنجاب میں 2 پاور ہاؤسز کام کررہے ہیں؟
  • امیر مقام کی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اپنے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی درخواست
  • پاسپورٹ کے قوانین مزید سخت ، بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم
  • ٹرینوں کے بڑھتے حادثات، گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں نے بسوں کے ذریعے سفر کرنا شروع کردیا
  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، تعاون مضبوط بنانے کا عزم