سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کوئٹہ:
سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا ریلوے پولیس کا اہلکار بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔
بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی۔
شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی۔ شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس کے بہترین کمانڈوز میں ہوتا تھا۔
شہید شمروز خان اپنے فرائض کی ادائیگی میں دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت جیسے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہید کانسٹیبل کے پسماندگان میں ایک بیوی، ایک بیٹا اور 4 بیٹیاں شامل ہیں۔ شہید کے بیٹے کی عمر 11 سال، بیٹیوں کی عمریں 6، 7، 9 سال اور چھوٹی بیٹی کی عمر 8 ماہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
نوابشاہ ( نیوز ڈیسک) دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت کے کارکنان نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔
سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو لنڈو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کے مطابق ریلوے ٹریک بند ہونے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی۔
صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار