2025-09-19@02:41:26 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«کیونکہ یہ»:
پاکستان کے مختلف دریائوں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر رہی ہے، ستلج اور جناح بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا جس کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ہری پور میں تربیلا ڈیم میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی آمد 4 لاکھ 5 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح 1547.96 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔سپل ویز کھولنے کے بعد دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب پیدا ہوگیاجس کے باعث تربیلا ٹی فائیو پراجیکٹ پر کام بند کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے قریب جانے سے گریز کی...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ "این آئی اے" نے ان تمام ہفتوں میں کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان کے فوجی ردعمل کے بارے میں اہم تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔ ایک نیوز آؤٹ لیٹ کے ساتھ انٹرویو میں پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ آیا حکومت نے ایک اور پہلگام کو روکنے کے لئے کوئی فالو اپ قدم اٹھایا ہے۔ پی چدمبرم نے سوال کئے، دہشت گرد حملہ آور کہاں ہیں، آپ نے انہیں کیوں نہیں پکڑا، آپ نے ان کی شناخت تک کیوں نہیں کی، اچانک ایک خبر سامنے آئی...

مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ لوگ موسیٰ کو بشریٰ کا بیٹا کیوں کہہ رہے ہیں وہ خاور مانیکا کا بیٹاہے : مریم ریاض وٹو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے موسیٰ مانیکا کی جانب سے ملازم کو گولی مارنے کے معاملے پر کہاہےکہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب لوگ یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ وہ بشریٰ بی بی کا بیٹا ہے ، وہ خاور مانیکا کا بیٹا ہے، وہ سات سال سے اپنے باپ کے ساتھ رہ رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم ریاض وٹو نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اس واقعے کے بعد فیملی کی ملاقات بشری بی بی سے نہیں ہوئی ہے ، وکیلوں کی بھی ملاقات نہیں ہوئی، انہیں عمران خان کی طرح قید تنہائی میں رکھا جاتاہے ، یہ بھی ایک طرح کا ٹارچر ہے ،...
— فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے، باتوں سے سنہرے خواب دکھانا ایم کیو ایم کا وتیرہ ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ چندے کے پیسوں پر عیش کرنے والے بی آئی ایس پی پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس پروگرام سے ایک کروڑ کے قریب غریب خاندان سہہ ماہی وظیفہ حاصل کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سندھ میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے۔
سلمان علی آغا نے پی سی بی کے جاری کردہ ایک دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کس کس مزاحیہ نام سے پکارتے ہیں۔ سلمان نے کہا کہ صائم ایوب کو “نولک شاٹ” کہا جاتا ہے، جبکہ سعود شکیل کا نک نیم “چوڑا” ہے کیونکہ اس کا ایٹی ٹیوڈ بہت منفرد اور نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے سعود کا نام “چھوٹا ڈان” رکھا تھا۔ فخر زمان کو کرکٹرز “فوجی” کہہ کر پکارتے ہیں، جبکہ شاداب خان کا مزاحیہ نام “شیدی” ہے اور بابر اعظم کو سب “بوبی” کہتے ہیں۔ محمد نواز کا ایک الگ ہی انداز ہے، وہ سلمان علی آغا کو “سولمن” کہہ کر بلاتے ہیں۔ سلمان علی آغا نے یہ بھی بتایا...
لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ ، بیٹی جاں بحق معمولی بارشوں میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے مناظر ، انتظامیہ غائب کراچی میں ہونے والی بارش میں 2دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ منظور کالونی گلی نمبر 1میں گھر کی چھت گرنے سے 1بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے عندیہ دیا ہے کہ شاید وہ مستقبل میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہ کریں۔ خلیل الرحمن قمر نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر میزبان نعیم حنیف نے ان سے ہمایوں سعید کے متعلق سوال کیا کیونکہ ماضی میں دونوں نے مشہور پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو کہ سپر ہٹ ثابت ہوئے۔ میزبان نے سوال کیا کہ خلیل الرحمن قمر لازم و ملزوم سے ہو گئے ہیں ایسا کیوں ہے جس پر ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے اب نہ رہیں، کیونکہ ان کے ساتھ کام کرتے...
خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی مخالف ن لیگ حکومت کی جانب سے پیش کردہ وفاقی بجٹ کو عوام کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ وفاقی حکومت نے منگل کے روز بجٹ پیش کرکے اخراجات کو کم کرنے، نئے ٹیکسز لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ ’ایک ہزار ارب میں سے کے پی کے لیے صرف 54 کروڑ‘ وفاقی بجٹ پر اپنے مؤقف میں مشیر برائے خزانہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ سرکاری کلاس کے ساتھ مذاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی میں خیبر پختونخوا کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ شامل نہیں، جبکہ...
پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ تکنیکی غلطیوں کو پہچاننے اور انہیں درست کرنے کے 2 دن بعد طیاروں نے طویل ہدف پر نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت سہ روزہ جنگ کے بعد بھارتی فوج نے بھی پہلی مرتبہ پاکستان سے جھڑپ میں بھارتی لڑاکا طیارے گرنے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی طیارے گرنے سے زیادہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے، طیارہ گرایا گیا؟ انیل چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی...
کراچی میں کئی دہائیوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی بھی معمول ہے ایسے میں عوام نہ صرف سستی بجلی کا مطالبہ بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بل ادا نہیں کیے جاتے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردینے چاہییں نہ کہ اس کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر اذیت کی صورت میں لاد دیا جائے۔...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اور روزے بھی رکھتی ہیں۔ منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے میری کل والی ویڈیو کو بہت پسند کیا اور لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نماز پڑھتی ہیں؟ تو میں نے سوچا آج ابھی ابھی نماز پڑھی ہے اور اللہ سے آپ لوگوں کے لیے اور اپنے لیے دعا کی ہے تو دکھا دیتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں ۔ ہم بھی مسلمان ہیں۔ اور ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں لگاتے اور...
کراچی : ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا صحافیوں کے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پہ بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے، ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی رہنما و ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمان میں نیشنل سکیورٹی بریفنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان پی پی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سکیورٹی بریفنگ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کی خاطر چیئرمین بلاول نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق پر زور دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور تعمیر کےلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑائی ہماری لڑائی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں 90 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا...
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کی بیدخلی کی حکمتِ عملی پر نظرثانی کی جائے، خطہ میں امریکہ کے بڑھتے اثرات کے مقابلہ کے لیے پاکستان، ایران اور افغانستان کے تعلقات کا استحکام ناگزیر ہے۔ ایران کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پر عملدرآمد بھی قومی معیشت کے لیے گیم چینجر بنے گا۔ رپورٹ: ثقلین نقوی اسلام ٹائمز۔ مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کا مرکزی آن لائن مشاورتی اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ، سید ناصرعباس شیرازی، علامہ شبیر میثمی، پیر سید صفدرشاہ گیلانی، حافظ عبدالغفار روپڑی، علامہ زاہد محمود قاسمی، محمد عبداللہ حمید گل، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، اسداللہ بھٹو، عبدالواسع، سید اسد عباس نقوی، زاہد علی اخوندزادہ، سیدلطیف الرحمن شاہ،...
مفتی منیر شاکر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کے بیٹے عبداللّٰہ شاکر کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے والد کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی؟کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کے پاس اپنے ذاتی گارڈ ہوتے تھے، دھماکے میں منیر شاکر کے ساتھ گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔ سی...
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جارہیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا (کے پی) کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطوں پر کوئی شرمندگی نہیں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کے بیچ فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیں، ہم کسی کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے لیکن ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی...

جب میں امریکہ پہنچی: پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ایرپورٹ پر قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہےکسی کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ ہو‘‘
واشنگٹن ڈی سی — ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
تسمانیہ: آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد "فالس کلر وہیلز" پھنس گئیں، جن میں سے کچھ زندہ ہیں، جبکہ ماہرین انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے اور ہوبارٹ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا...
19 ویں صدی کے وسط میں جب طاعون، ہیضے اور زرد بخار نے نوصنعتی و باہم مربوط ہوتی دنیا کو لپیٹ میں لیا تو صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار کی لازمی ضرورت بالآخر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے قیام پر منتج ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف 1851 میں معالجین، سائنس دان، ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم فرانس کے دارالحکومت میں منعقدہ ‘حفظان صحت’ کی بین الاقوامی کانفرنس میں جمع ہوئے جو اس ادارے کے قیام کا نقطہ آغاز تھی۔ صحت کے لیے اقوام متحدہ کے اس عالمی ادارے نے 1948 میں اپنے قیام کے بعد دنیا بھرکے لوگوں کی...