2025-05-19@23:46:25 GMT
تلاش کی گنتی: 31558
«کو کم کرنے میں مدد»:
بھارت بمقابلہ پاکستان جنگ کا منظر نامہ گزشتہ 10 دنوں سے عالمی بحث کا موضوع تھا۔ دونوں ایٹمی طاقتیں تقریباً جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں اور بالآخر معاملات طے پا گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیچ میں کود پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا پاکستان ایئر فورس کس طرح ہندوستانی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی، مودی سرکار ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بچگانہ حربے استعمال کررہی ہے کہ اس نے اپنے ہی کئی شہریوں کو پاکستانیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ولاگر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج نیول ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کا آمد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم جنگی جہاز پی این ایس تیمور پر سوار ہوئے، جہاں انہیں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بریفنگ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی پاکستان بھارت جنگ لائن آف کنٹرول مشکلات کا سامنا نقل مکانی وی نیوز
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی یا عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات سراسر بکواس ہے کہ عمران خان کو جیل میں جا کر کوئی بریفنگ دی گئی۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ اس وقت پورا ملک جس جیت کا جشن منا رہا ہے یہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر...
پاک بھارت فوجی کشیدگی کے بعد اب بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک مذموم پروپیگنڈا مہم جاری ہے جس میں کبھی پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کے لیے غیر محفوظ ملک، کہیں جنگی جارحیت کا مرتکب اور کہیں دہشتگرد ریاست کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ 7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت فوجی کشیدگی اور اُس سے قبل 22 اپریل کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کو بہت ساری سفارتی کامیابیاں ملی ہیں۔ بھارت کے اپنے اندر سے یہ آوازیں اُٹھائی جا رہی ہیں کہ پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارت کو سفارتی تنہائی کا شکار کردیا۔...
پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے 153 رنز کی...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی...
پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998ء کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو تمام پاکستانی "یوم تکبیر" کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی...
لاہور: پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی جوڑ میلہ 16 جون کے علاوہ 30 مئی کو بھی منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن نانک شاہی کلینڈر کے مطابق ہر سال 16 جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منایا جاتا ہے جبکہ شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر سال یہ دن 30 مئی کو مناتی ہے۔ مزید پڑھیں: سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بےنقاب کرتا ہے، محسن نقوی شہیدی جوڑ میلہ منانے کے دن پر تنازع کی وجہ سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی کم تعداد پاکستان آتی ہے تاہم پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی...
سپریم کورٹ میں چوتھا انٹریکٹو سیشن کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ای فائلنگ سسٹم سے مقدمات کے انتظام میں بہتری آئی، انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں چوتھا انٹریکٹو سیشن ہوا، سیشن میں عدالتی اصلاحات، شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیشن میں سپریم کورٹ کا عوامی پورٹل اور ریئل ٹائم کیس ٹریکنگ سسٹم زیرِ غور ہوا جبکہ سپریم کورٹ میں شفافیت، جوابدہی اور جدید عدالتی نظام پر زور عدالتی اصلاحات میں تمام اداروں...
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی راہنما کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد بار کونسلز میں سینئر اور تجربہ کار وکلاء کو بار کونسلز کا حصہ بنانا ہے، بار کونسلز انتخابات میں پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فاروق حامد نائیک نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء سینیٹ میں پیش کر دیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد بار کونسلز میں سینئر اور تجربہ کار وکلاء کو بار کونسلز کا حصہ بنانا ہے، بار کونسلز انتخابات میں پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے بل کی سخت مخالفت کی گئی،...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے ساتھ جو پاکستان نے کی ہے وہ زخموں سے چور چور ہے، اسے سمجھ نہیں آ رہی کہ جواب کس طرح سے دینا ہے، جب انھوں نے اتنا بڑا وفد بنایا دنیا میں جانے کے لیے دنیا کو بتانے کے لیے تو ششی تھرور ان کے ہیڈ تھے، یہ کسی دور میں بہت بڑا دانشور سمجھتا تھا اس شخص کو لیکن جنگ کے دوران جس طرح کے ٹویٹس آئے تو اس کی سارے قلعی کھل گئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کے مقابلے میں سمجھتا ہوں کہ بلاول کو بنانا ہیڈ اس کا بہت اچھا فیصلہ...
پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے اور اس کا مستقبل بھی جمہوری،آئینی اورقانونی معاملات سے جڑا ہوا ہے۔ دنیا میں ہم ایک کمزور جمہوری ریاست ہیں اور ایک ارتقائی جمہوری عمل سے گزر رہے ہیں۔ جمہوری ریاستوں کی عالمی درجہ بندی میں ہم کافی پیچھے کھڑے ہیں۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ(ای آئی یو( 2025کے مطابق دنیا کے جمہوری ملکوں میں پاکستان124ویں نمبر پر ہے۔اس رپورٹ کے بقول پاکستان کی عالمی درجہ بندی 2.84فیصد ہے۔یہ درجہ بندی دنیا کے دس جمہوری ملکوں میں خراب جمہوریت کی نشاندہی کرتی ہے۔ جمہوریت محض عام انتخابات اور اس کے نتیجے میں منتخب حکومت کی تشکیل کا نظام ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل سیاسی پیکیج ہے جس میں سیاسی قیادت، اہل علم اور اہل تجارت...
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل...
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے مفادات پر حملے کئے، انڈیا کے حملہ کے خلاف پوری قوم متحد ہوگئی جو خوش آئند ہے، آپ نے اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہے، ابھی بھی خطرات موجود ہیں، حکومت نے پاکستانی موقف دنیا کو بتانے کے لئے سفارتی سطح پر کمیٹی بنائی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن...
غزل وہ آ کے ہاتھ پہ جس وقت دل بناتی ہے مرے بدن میں حرارت سی پھیل جاتی ہے جو میرے لب پہ ہنسی ہے برائے دنیا ہے جو میری آنکھ میں غم ہے وہ میرا ذاتی ہے تمہارے شہر سے گزرا تو یہ کھلا مجھ پر ہوا میں عود کی خوشبو کہاں سے آتی ہے کبھی خیال میں آتی ہے جھولتی رسی کبھی تو ریل کی پٹری مجھے بلاتی ہے تمہارے آنے سے آیا ہے اب یقیں انجمؔ یہ زندگی بھی بڑے معجزے دکھاتی ہے (منیر انجم۔ ساہیوال ،سرگودھا) ... غزل اپنی خوشبو سے در و بام بدل دیتے ہیں دل کا موسم وہ سرِ شام بدل دیتے ہیں اور ہوتی ہے فزوں اُن کی محبت دل میں جب...
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے دونوں مسلح افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی جاری سیز فائر کا اگلا مرحلہ ہے۔بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے سامنے آئی تھیں۔ بھارتی فوج نے رافیل طیارہ گرنے کا بالواسطہ اعتراف کرلیابھارتی فوج نے اپنی دوسری پریس بریفنگ میں ایک بار پھر آپریشن میں بھارتی طیاروں سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان...
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 25 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی، 45 طلبا و طالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈی ایس سی اورایک طالبعلم کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی سند تفویض کی گئی۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو کیمیاء میں ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرنے والوں میں فیروز خان (حیاتی کیمیاء)، جاوید اکرم (باٹنی آئی ایس ایچ یو)، وجیہہ اسلم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، عرفان علی (کیمیاء)، دائم...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ٹائپ 054-اے کلاس ڈسٹرائر پی این ایس تیمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان نیوی کی اسٹریٹیجک حکمت عملی، آپریشنل سرگرمیوں اور...
سابق سربراہ ،شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے فوراً پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا گیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی حکومت کی تردید اور اس واقعے کی کسی غیر جانب دار فورم پر تحقیقات کرانے کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا ۔ تصدیق کی زحمت کئے بغیر، سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی کیفیت پیدا کردی گئی۔ پاکستان کی جانب سے تناؤ کو کم کرنے اور متوقع جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں، لیکن بھارت کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بہاول پور ، مریدکے...

پاکستان کی عالمی تجارتی و لاجسٹکس میں حکمت عملی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا خطاب
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء)دبئی میں 15 سے 18 مئی 2025 تک منعقدہ 12ویں گلوبل لاجسٹکس الائنس (GLA) گلوبل کانفرنس میں پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کلیدی خطاب کیا۔ جی ایل اے کی صدر محترمہ گریس سن نے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں سفیر ترمذی نے دبئی کے عالمی تجارت و لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر اہم کردار کو سراہا، اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی بندرگاہ کی عالمی روابط میں کلیدی حیثیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے سنگم پر واقع ہے، جو اسے علاقائی روابط اور تعاون کے لیے ایک...
ملاقات کے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کی۔ ان کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی اور سجاد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گفتگو کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے گولی کی بجائے حکمت، تدبر اور سیاسی بصیرت کی ضرورت...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد چھوٹا بینچ بھی نظر ثانی کیس سن سکتا ہے۔سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق 13 رکنی بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیلوں کی سماعت ہوئی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ نظر ثانی میں ایک آئینی اصول طے شدہ ہے، جتنے رکنی بینچ نے فیصلہ دیا ہے اتنا رکنی بینچ ہی نظر ثانی سن سکتا ہے۔اس پر سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد چھوٹا بینچ بھی نظر ثانی کیس سن سکتا ہے، یہاں 2 ججوں نے درخواستیں خارج کرکے خود بیٹھنے...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکیارڈ کراچی میں نیوی کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جنگ کی سلگتی آگ کو ڈھانپا، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو Man of Peace قرار دے دیا۔ مزید :
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الہٰی یا بانی پی ٹی آئی ہم کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بکواس ہے، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جو جیت آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی اس پر پورا ملک جشن منا رہا ہے، جمہوری سسٹم میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جس نے پاکستان کا جھنڈا...
سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچی کے قتل کے ملزم اللہ دتہ کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کر دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچی کی چپل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں لیکن عدالت میں یہ شواہد ناکافی قرار دیے گئے۔ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ملزم کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی براہِ راست...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں بہنوئی اور سگا بھائی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی صبح ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ میں قائم پائلٹ اسکول کے قریب 14 مئی کی صبح بیٹی کو اسکول چھوڑنے آنے والے راشد کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کی آنکھ کے قریب...
ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پرصحیح صحیح نشانے لگائے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دشمن کوسبق سکھایا، ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، بھارتی فوج بری اور فضائی پٹائی کے بعد ہماری بحریہ سے لڑنے کی ہمت نہ کرسکی۔کراچی میں نیوی کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی...
اپنے ایک بیان میں پیڈرو سانچز کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کو یورو ورژن ایونٹ سے دستبردار ہونے کیلئے کہا گیا تو کسی کو حیرت ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیراعظم "پیڈرو سانچز" نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورو ورژن جیسے انٹرنیشنل کلچرل ایونٹ سے اسرائیل کو باہر کیا جائے۔ انہوں نے مقبوضۃ سرزمین میں صیہونی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ثقافت میں ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں اپنانا چاہئے۔ مجھے نہیں لگتا کہ جب 3 سال پہلے یوکرائن پر حملے کرنے کی وجہ...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، حکومت سہاروں پر نہیں اپنے پیروں پر کھڑی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات چھوڑ کر گئی تھی تو ہم نے کہا تھا یہ دوبارہ اسی پلیٹ فارم پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی بات ہوگی اسی پلیٹ فارم پر ہوگی لیکن اس میں این ار او شامل نہیں ہوگا، صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے پر بات ہوگی۔ بانی کی رہائی کا تاحال کوئی چانس نظر نہیں آرہا، فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری حکومت کی ترجیح ہے۔اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بینکوں کے نمائندوں سے ورچوئل ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی مالی ترقی میں شراکت پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب سے ورچوئل ملاقات میں شارجہ، ابوظبی اور عجمان بینک کے نمائندے شریک تھے۔ این ایف سی ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا، رپورٹ15 سالہ بجٹ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیشنل فنانسل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا ہے، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ وفاق کےمقابلےمیں دوگنا بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ...
پشاور میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل کی وجہ پولیس نے خاتون کی موت کو قرار دے دیا۔پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نور جمال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت ہے۔ پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتلپولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے...
سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت نے 28 مئی کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر پر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
بھارت کی سب سے بڑی عدالت نے اپنے ملک میں ہندوتوا راج کا اعتراف کرلیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر وجے شاہ کی معذرت مسترد کردی ہے۔عدالت نے نئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا حکم دے دیا، ٹیم میں خاتون افسر کو بھی شامل کیا جائے بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے ترجمان فوج کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازع بیان پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مدھیہ پردیش میں مودی سرکار کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگی۔ ججز نے کہا کہ آپ ایک عوامی شخصیت ہیں۔ آپ کی بات کو...
کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھےگا۔ کراچی میں نیوی کے افسران و جوانوں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پوری اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے، جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نےدشمن کے ٹھکانوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے وہ سبق سکھایا جو وہ قیامت تک رہے گا، اسی طریقے سے ہماری بحریہ کی تیاری ویسے ہی تھی جیسی بری فوج اور بحریہ کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بحریہ اس بار بھی تیار تھی کہ دوارکا...
ہائی کورٹ نے سروے آرڈر میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے اب سروے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کی سنبھل جامع مسجد کے سروے کے حکم کے خلاف الہٰ آباد ہائی کورٹ میں مسجد کی طرف سے دائر درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ماتحت عدالت کے حکم میں کوئی غیر قانونی نہیں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہی جامع مسجد نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے سروے آرڈر میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے اب سروے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ سنبھل جامع مسجد انتظامی...

’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں’’ جیونیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم شہبازشریف شہرِ قائد میں بحریہ کے ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ۔
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلعوں کیچ اور اواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پزیرائی کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشتگردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہم بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
افواج پاکستان کی جانب سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دفاعی و سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں آپریشن کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے منظم پروپیگنڈہ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی اخبار ”دی سنڈے گارڈین“ میں احسان اللہ احسان کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کر...
بیجنگ: چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ دے دیا ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر اپنی پوزیشن واضح کرچکے، چین دونوں ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امن اور طویل المدتی جنگ بندی کے لیے پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں۔ دوسری جانب، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسحاقڈار کےدورے میں اعلی سطح ملاقاتیں...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر جائیں گے۔خواجہ...
بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پذیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشت گردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب...
انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں چوتھا انٹریکٹو سیشن ہوا، سیشن میں عدالتی اصلاحات، شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سیشن میں سپریم کورٹ کا عوامی پورٹل اور ریئل ٹائم کیس ٹریکنگ سسٹم پر زیرِ غور ہوا جبکہ سپریم کورٹ میں شفافیت، جوابدہی اور جدید عدالتی نظام پر زور عدالتی اصلاحات میں تمام اداروں کی شرکت کو قابل تحسین قرار دیا گیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا کہنا تھا...
بھارتی سپریم کورٹ، کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والے وزیر کی معافی مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بیان متنازع بیان دینے پر مودی سرکار کے وزیر کیخلاف تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دینے کا حکم دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مدھیہ پردیش کے وزیر کنور وجے شاہ کے ترجمان فوج کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں متنازع بیان پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران مدھیہ پردیش میں مودی سرکار کے وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگی۔ججز نے کہا کہ آپ ایک عوامی شخصیت ہیں۔ آپ کی بات کو...
آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا ، تاریخی سبکی پر بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں، آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑبھبکیاں دینے لگے۔ بھارت کی جانب سے جاری ’آپریشن سندور‘ پر حالیہ بڑھکیں اور دھمکیاں دراصل ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی کا اعتراف ہیں، جسے چھپانے کے لیے بھارتی فوج اور حکومت مسلسل گیدڑ بھبکیوں کا سہارا لے رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 15 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی، میجر جنرل کارتک سی شیشادری کا تازہ بیان اسی پریشانی کا آئینہ دار ہے۔ 15 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے پیر کو پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الہٰی یا بانی پی ٹی آئی ہم کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بکواس ہے، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جو جیت آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی اس پر پورا ملک جشن منا رہا ہے، جمہوری سسٹم میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جس نے...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بھارتی پراکسی بی ایل ایف کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،...
کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے برسر اکائونٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کرکے تاحکم ثانی کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ٹرجسٹرار پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے بذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف...

وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااعتماد، خودمختار اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ضروری وسائل، مہارتیں اور مواقع فراہم کر رہا ہے، سیدہ آمنہ بتول
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااعتماد، خودمختار اور کارآمد شہری بنانے کیلئے ضروری وسائل، مہارتیں اور مواقع فراہم کر رہا ہے، سیدہ آمنہ بتول WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو بااعتماد، خودمختار اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ضروری وسائل، مہارتیں اور مواقع فراہم کر رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں نیشنل ایڈولیسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی کے مشاورتی سیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھی۔ یہ پروگرام وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت پاکستان کی پہلی نیشنل ایڈولیسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی پر ایک اہم مشاورتی...
شاہ سلمان کا ایک ہزار فلسطینی شہدا کے اہل خانہ کو حج کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میزبانی خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر انتظام نافذ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن...
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں فٹبال کریئر ختم کر کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایک بڑی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ رونالڈو اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، تاہم تین سیزنز گزرنے کے باوجود وہ لیگ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ اگرچہ رونالڈو نے مسلسل دو سیزنز میں ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل کیا مگر ٹیم کی سطح پر کامیابی محدود رہی ہے۔ النصر اب تک صرف عرب کلب چیمپئنز کپ 2023 جیت سکا ہے اور آئندہ سیزن کے لیے ایشین چیمپئنز لیگ میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکا۔ دی مرر کے مطابق رونالڈو کا مبینہ طور پر 16 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ سالانہ...
بھارت کا سیٹلائٹ مشن تکنیکی خرابی کی وجہ سے مدار میں نہ پہنچ سکا، سیٹلائٹ کو راکٹ کے ذریعے آج صبح روانہ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بڑے بڑے دعوے،،لیکن ناکامی ہی بھارت کا مقدربنتی ہے، انڈین خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے نئے سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کا مشن ناکام ہوگیا۔ بھارت کا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں دھماکے سے تباہ ہو گیا، ای اوایس زیرو نائن لانچنگ کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مدار میں نہ پہنچ سکا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سیٹلائٹ کو پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعے انڈیا کے جنوبی علاقے سری ہری کوٹا کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح روانہ کیا گیا تھا۔ اسرو...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ، نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک کیے۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں ایک آپریشن کیا، جس میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ...
جس 3 دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پال پوس کر جوان کیا تھا اُسی لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ مل کر ماں کو ہی قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلادینے والا واقعہ ریاست اوڈیشہ کے ضلع گجپتی میں پیش آیا۔ ماں کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سفاک جرم کے پیچھے کوئی اور نہیں خاتون کی لے پالک 14 سالہ لڑکی تھی جس نے قتل کی یہ ہولناک واردات اپنے 2 بوائے فرینڈز کے ساتھ مل کر انجام دی۔ لے پالک لڑکی کے محلے کے دو خود سے بڑی عمر کے لڑکوں 20 سالہ رتھ اور 21 سالہ ساہو کے ساتھ تعلقات تھے جنھوں نے اسے ماں کی...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 3بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ، نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک کیے۔سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں ایک آپریشن کیا، جس میں بھارتی سرپرستی میں...
شوق پورا کر لیں ، تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو چیلنج کردیا۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور پورا کرلیں۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، تحریک آبھی گئی...
آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس20مئی 2025ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ مورخہ20مئی 2025 ، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،پی اے ایف،گولڑہ۔II،درگاہ فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل، فضائیہ۔II،ریڈیو پاک،سیکٹر۔IV۔ائر پورٹ سوسائٹی،ڈھوک حکمداد،تماسمہ آباد فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،منصور شہید،نیو کلیام،بسالی،پنڈ جاتلہ،اسلام...

آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 21 مئی کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، سی ای او محمد نعیم جان
آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز 21 مئی کو فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کرینگے، سی ای او محمد نعیم جان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے معزز صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے 21مئی 2025 (بروز بدھ) صبح09:30بجے تا دن11:30بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور مئوثرفورم ہیں جن کے ذریعے معزز صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ معزز صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO...
ڈیرہ غازی خان میں جرگہ کے حکم پر ایک ملزم نے خود کو پانی میں ڈبو کر بے گناہ ثابت کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: غگ، ایک عورت دشمن قبائلی رسم میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین میں ایک نوجوان کے خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا، جرگے نے ملزم کو گہرے پانی میں ڈبو کر بے گناہ ثابت کرنے کا حکم دیا، ملزم پانی میں مقررہ وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا۔ قبائیلی روایت کے مطابق ملزم کو خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے، اسی بنا پر ملزم کو بے گناہ بھی قرار دے دیا گیا،...
جرگہ(فائل فوٹو)۔ ڈیرہ غازی خان میں جرگہ کے حکم پر پانی میں ڈبویا گیا ملزم زندہ نکل آیا۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین میں خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا۔ بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق جرگے نے ملزم کو گہرے پانی میں ڈبو کر بےگناہ ثابت کرنے کا حکم دیا۔ ملزم پانی میں مقررہ وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا۔ رسم کے مطابق ملزم کو دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے۔ متاثرہ شخص نے کلمہ چوک تونسہ پر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق 9 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی، شیخ وقاص اکرم نے سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا لیکن موبلائزیشن میں وقت لگنے کا بھی کہہ دیا جبکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے گرینڈ اپوزیشن الائنس کو دھچکا لگنے کا بھی انکشاف کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال اور ماحول کا جائزہ لے کر احتجاج کی کال دی جائے گی تاہم اس کے لیے مناسب موبلائزیشن وقت درکار ہوگا۔ پارٹی نے احتجاجی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے متعلقہ حکام کو لوٹے گئے اثاثوں اور رقوم کی واپسی کے لئے فنڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے منی لانڈرنگ کی گئی رقوم کی بازیابی سے متعلق اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا کہچیف ایڈوائزر نے ہدایت دی ہے کہ لوٹی گئی رقوم کے انتظام کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جائے، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کو غریب عوام کی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا اس موقع پر بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور نے کہا کہ یہ فنڈ موجودہ قوانین کے تحت قائم کیا...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے 17 سالہ خود سیکھے ہوئے ”ایتھیکل ہیکر“ محمد شریار شنعاز شووون نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائبر سیکیورٹی سسٹم میں ایک نہایت اہم خامی دریافت کی جس پر ناسا نے اُنہیں آفیشل تعریفی خط جاری کیا ہے۔ محمد شریار کا تعلق شیرپور کے علاقے جھیناگاتی سے ہے۔ اُنہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم جھیناگاتی گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں یونیورسٹی آف سائبر جایا ملائیشیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کے لیے داخلہ لیا۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی ERTH (Blue Bee Technologies Sdn. Bhd.) میں انفارمیشن سیکیورٹی اینالسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ محمد شریار نے بتایا کہ اُن کی دلچسپی سائبر سیکیورٹی میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف فلم سٹار میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی نیا پروجیکٹ نہیں بلکہ ایک ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ میرا، جنہوں نے فلم ”باجی“ جیسا بڑا پروجیکٹ دیا اور جلد ہی شان اور سونیا حسین کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہونے والی ہیں، ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں مگر اس بار ایک متنازع ویڈیو کے ذریعے۔ حال ہی میں میرا نے بیرونِ ملک قیام کے دوران کار چلاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ کسی گانے کی دھن کوخود پرریکارڈ کر رہی تھیں۔ ویڈیو میں ان کا...

تین بار لینڈنگ کی کوشش ناکام اور فیول صرف 11 منٹ کا، فلائی جناح کے طیارے کی پاکستان میں”معجزانہ لینڈنگ” کی کہانی سامنے آگئی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے طوفان کے باعث ہوائی اڈے پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی،فلائی جناح کی کراچی سے آنے والی پرواز نے تین بار ناکام لینڈنگ کی کوششوں کے بعد چوتھی بار کامیابی سے لینڈنگ کی جسے حکام نے ’معجزانہ لینڈنگ‘ قرار دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق فلائی جناح کی پرواز کی پرواز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئی اور اسے دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر کوئٹہ پہنچنا تھا تاہم پرواز 2 بج کر چھ منٹ پر کوئٹہ پہنچی۔فلائی جناح نے تاخیر کی وجہ نہیں بتائی تاہم کوئٹہ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ’مٹی...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں. اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ی ٹی آئی کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں .مجھے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد...
ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی جناح کے بعد ایک اور پاکستانی ایئرلائن ’’ایئرسیال‘‘ کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین ایئر وائس مارشل محمد منجور کبیر بھویان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ہم نے ایئرسیال کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پرواز چلانے کی کلیئرنس دے دی اس حوالے سے ہم نے سول ایوی ایشن اور سیاحت کی وزارت کو خط بھیج دیا ۔ معیاری طریقہ کار کے مطابق اب ایئرسیال بنگلہ دیش میں ایک جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرے گی اور فلائٹ سلاٹس کے لیے درخواست دے گی۔ حکام کے مطابق ایئرسیال نہ صرف بنگلہ دیش اور پاکستان کو جوڑے...
مخصوص نشستوں کا کیس، متاثرہ فریقین اور امیدواروں کی درخواستوں کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دو مزید ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کیلئے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کردی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل آئینی بینچ کیوں نہ بنے؟۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا جو دو جج پہلے دن درخواستیں خارج کرنے کا کہہ گئے ان کو زبردستی کیسے بٹھائیں؟۔ عدالت نے متاثرہ فریقین اور نشستوں کے امیدواروں کی درخواستوں کو...
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پاک بھارت جنگ پر پاکستان کا نقطہ نظر دنیا پر واضح کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں حزب اختلاف سے کوئی رکن لینے پر سخت تنقید کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد پوری قوم پاکستان کے لیے کھڑی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد پاکستان کا نقظہ نظر عالمی دنیا کو بتانا ہے. بدقسمتی سے اس کمیٹی میں پی ٹی آئی بلکہ اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے.اپوزیشن کو...
نور مقدم کیس، مجرم کی میڈیکل ہسٹری پیش، سپریم کورٹ کا آج ہی فیصلہ سنانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کی سزا معافی اپیل کی سماعت میں مجرم کی 2013 سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کر دی گئی، عدالت نے آج ہی فیصلہ سنانے کا عندیہ دیدیا۔ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ مجرم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اور اغوا پر دس سال سزا سنائی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریپ کی پر عمر قید سے بڑھا کر سزائے موت کر دی، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ عمر...
ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے کہا کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی.28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی. 28 مئی کو ذوالحج کا چاندنظر آنے کا امکان ہے۔پاکستان میں عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں. واضح رہے کہ ذوالحج کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبر پی ٹی اے کے ریڈار پر آگئے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہبازگل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے، پی ٹی اے کو ابھی تک حکومت کی جانب...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، اگلے بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا، ریلیف ملے گا۔ اتوار کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراءپر مشتمل وفد گورنر ہاوس پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی،گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، وزیر اعظم...
ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں قائم داخلی چوکیوں پر سکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 8 غیر ملکی اور 9 سعودی شہری شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے 61 افراد کو مکہ مکرمہ منتقل کیا جو بغیر اجازت نامے کے حج ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کے خلاف انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے فوری انتظامی فیصلے صادر کیے گئے۔ ان فیصلوں میں قید، بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی عدالتی ضبطی شامل ہے۔ بعض مجرموں کو 1 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا گیا، جبکہ غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد...
15 سالہ بجٹ کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیشنل فنانسل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ نے وفاقی معاشی نظام کو خبردار کردیا ہے، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ وفاق کے مقابلےمیں دوگنا بڑھ رہا ہے۔اسلام آباد سے معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے بجٹ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں 2010ء تا 2025ء کے بجٹ اہداف کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سود ادائیگیوں اور جاری اخراجات میں اضافہ معاشی استحکام کے لیے بڑاچیلنج ہے، قرضوں پر مسلسل انحصار ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔تجزیاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرولیم لیوی میں مجموعی طور پر 1044 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، سبسڈیز اصلاحات مکمل طور پر ناکام ہوگئیں...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کونسل کا اجلاس ہوا ہے، جس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔سٹی کونسل اجلاس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کیلئے لائن کا ہانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد سمیت 11 قرارداد پیش کی گئی ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے ضیاع پر میرے خیال میں جرمانہ 10ہزار روپے ٹھیک ہے، یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، رقم یوسی میں ہی لگے گی۔ سٹی کونسل کراچی نے ریلوے کوارٹر کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر...
ضلع کورنگی پولیس مسلح ڈکیتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی جب کہ موٹر سائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا اور رواں سال روشنیوں کے شہرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرجاں بحق شہریوں کی تعداد 46 ہو گئی۔ شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں معصوم ونہتے شہریوں کے جاں بحق ہونے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پیرکی دوپہرعوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی ساڑھے تین میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپر موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کوشدید زخمی کردیا اوراس کا موبائل فون اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔ مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان کافی دیرتک جائے وقوع پرپڑا...
وزیراعظم اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور اور ویمن گارڈز کی تربیت کو دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا قمر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور (NCC) اور ویمن گارڈز کی تربیت دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عذرا قمر نے تجویز دی کہ فوجی تربیت حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 20 اضافی نمبر بھی دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ماحول دوست ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، سی او ایم سی آئی سمیت ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران کی شرکت اجلاس میں اسلام آباد میں متعارف کئے گئے ڈیجیٹل بورڈز اور اسٹریمرز کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں پلاسٹک بل بورڈز/ بینرز کی تشہیر کی حوصلہ شکنی کرنے پر اتفاق، پلاسٹک کے بل بورڈ/ بینرز کی جگہ ماحول دوست، جدید...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں قومی مسئلے پر سائیڈ لائن کیا گیا، حکومت نے ایک روایت ڈال دی ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا، پانی بند کردیا، ہمارے لوگ شہید ہوئے، خطرات رکے نہیں، مزید بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں کا اتحاد نظر آیا، ساری قوم ملک کے لیے اکٹھی ہوئی، اس یکجہتی کو حکومت نے برقرار رکھنا ہے جبکہ حکومت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک سے باہر جاکر پاکستان کے مؤقف کو پھیلانے کےلیے کچھ کمیٹیاں قائم کیں، بدقسمتی سے کمیٹی...
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کے بعد سنایا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخ وقاص کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے مؤکل کو گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ باہم...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر پی ٹی آئی کو چیلنج کردیا۔ یہ بھی پڑھیں تحریک عدم اعتماد کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کیوں کھلی؟ جسٹس اطہر من اللہ نے بتا دیا پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہاکہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے، جو دوست یہ شوق رکھتے ہیں وہ ضرور پورا کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، میں بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، اور اپنے کردار سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں یکجہتی کی فضا بنی ہوئی ہے، وطن کے دفاع میں...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بیرون ملک دوروں کے لیے پارلیمنٹیرینز کے وفود میں اپوزیشن کو شامل نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کو بالکل سائیڈ لائن کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات دنیا میں سنی جاتی ہے جبکہ شبلی فراز نے قومی مسائل میں اپوزیشن کو ساتھ لینے کا مشورہ دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں، قومی...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور...
سٹی 42: کیپٹو پاورلیوی سے بجلی سستی کرنےکا حکومتی منصوبہ تیار کرلیا گیا کیپٹو پاورلیوی سے پہلےمرحلےمیں بجلی 90پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ لگایا گیا ، حکومت کوکیپٹو پاورلیوی بڑھنے پربجلی مزیدسستی ہونےکی توقع ہے ،وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکا پلان آئی ایم ایف کوشیئر کردیا کیپٹوپاورپلانٹس پر 20فیصدتک لیوی عائد کرنے کا آرڈیننس جاری کیا گیا ،لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کو ٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی،کیپٹو پاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصدلیوی کانفاذکیاگیا،کیپٹو پاورپلانٹس پرجولائی2025میں لیوی کی شرح بڑھ کر 10فیصد کرنے کا پلان ہے ، فروری2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 15فیصد کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے ،اگست2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی مزید بڑھاکر20فیصدکی جائے گی ،لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو...
قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی، شبلی فراز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں،حکومت نے بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کا کمیٹی میں نام شامل نہیں کیا، حکومت نے اپوزیشن کوبالکل سائیڈ پرکرنے کی نئی روایت ڈالی ہے،...