ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ‘ سونا 4 ہزار روپے تولہ مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پیر کو انٹربنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔ پیرکو انٹربنک میں ڈالر 10پیسے بڑھ کر282.00 روپے ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے بڑھ کر 283.80 روپے پر پہنچ گیا۔ یورو کی قیمت فروخت 2.66روپی بڑھ کر320.23 روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 2.75روپے کی تیزی سے380.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں ممکنہ کمی کی امید پر قبل از بجٹ روکی گئی شپمنٹس درآمد کیے جانے، بینکوں کی ایک روزہ تعطیل کی وجہ سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھنے اور بجٹ میں جی ڈی پی نمو 4.2 فیصد پر لانے کے ہدف جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی طلب آنے سے کاروباری دورانیے میں ڈالر محدود پیمانے پر اتارچڑھاؤ کا شکار رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب برقرار رہنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 286 روپے 39 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔