بھارت نوازی بھی کنیریا کے کام نہ آئی، اسٹیڈیم گیلری سے تصویر ہٹادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
پاکستان مخالف بیانات اور مذہب تبدیلی کے حوالے سے شاہد آفریدی پر الزامات کیلئے مشہور سابق اسپنر دانش کنیریا کی بھارت نوازی بھی کام نہ آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی جواب نے انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے سبب جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی گیلری سے تصویر بھی ہٹادی ہے۔
دانش کنیریا کی تصویر جے پور میں کیوں لگائی گئی؟
سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دانش کنیریا کی تصویر کی موجودگی پر ہندو انتہاپسندوں نے شدید احتجاج کیا تھا تاہم اسٹیڈیم حکام کا موقف تھا کہ قابل ذکر کرکٹرز کے اعزاز تصویر گیلری کا حصہ تھی۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے
انیل دلپت کے بعد پاکستان کے دوسرے ہندو کرکٹر دانش کنیریا نے 2000 سے 2012 کے درمیان 61 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ جس میں انہوں نے 261 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر دانش کنیریا تلملا اٹھے
اسی طرح بھارت کیخلاف دانش کنیریا کا ریکارڈ خاص طور پر قابل ذکر تھا، جس میں 11 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچوں میں 44 وکٹیں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے پہلگام واقعہ کو 'بھارت کا ڈرامہ' قرار دیدیا
خیال رہے کہ 2012 میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایسیکس کے ساتھ کاؤنٹی کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دانش کنیریا کی
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی جارحیت سے متعلق ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری کر دیا
حکومت پاکستان کے مطابق اسلام آباد نے ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا ہے جس میں ’آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی، پہلگام آپریشن اور انڈیا کی جارحیت کے ناقابل تردید شواہد‘ پیش کیے گئے ہیں۔سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق 18 مئی 2025 کو پہلگام آپریشن اور انڈیا کی جارحیت سے متعلقہ مستند دستاویزات کے مجموعے [ڈوزیئر] میں آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، اور پہلگام آپریشن پر بین الاقوامی میڈیا کی تصدیق شدہ رپورٹس شامل ہیں۔ڈوزیئر میں کہاگیا کہ پاکستان نے غیر جانبدار فریق کے تحت مشترکہ تحقیقات کی تجویز پیش کی۔ان تمام تجاویز کو بھارت نے مسترد کر دیا جس سے بھارت کے ارادوں پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔واضح رہے کہ پہلگام حملہ ایک جھوٹا فلیگ آپریشن تھاجسے بھارت نے ترتیب دیا اور جان بوجھ کر اپنی جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے اندرونی سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے اسے ایک بہانے کے طور پر استعمال کیا ۔بھارت نے من گھڑت الزامات اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں مریدکے، بہاولپور اور مظفر آباد سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی حدود میںسو سے زیادہ ڈرون بھی بھیجے۔مریدکے میں جامع مسجد پر میزائل حملے میں متعدد شہری جاں بحق ہو گئے۔بہاولپور کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ایک مسجد پر میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہندوستانی حملے نے ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچایا اور بے گناہ شہری مارے گئے۔