شدید گرمی کے باوجود فارمی انڈوں کی قیمت 303 روپے فی درجن ہوگئے۔
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت شدید گرمی میں مزید7روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟