ویب ڈیسک:  پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کی جانے والی بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ہریانہ کی سرگرم رکن ہیں۔

ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن جلد ہی حقائق نے اس الزام کی قلعی کھول دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیوتی بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہ چکی ہیں اور متعدد مواقع پر اپنی شناخت ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کروا چکی ہیں۔

میاں چنوں: گرمی کی شدت سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، ایک شخص بے ہوش

ایک دلچسپ اور اہم واقعے میں، جب بی ایس ایف اہلکار نے جیوتی سے شناخت پوچھی، تو انہوں نے خود کو بی جے پی سے وابستہ بتایا، جس پر اہلکار نے مزید جانچ پڑتال ترک کرتے ہوئے کہا: "بی جے پی ہی چاہیے"۔

دفاعی ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ پوری کارروائی مودی سرکار کی ایک اور فالس فلیگ سازش کا حصہ تھی، جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

معروف بھارتی یوٹیوبر  کو سکھوں کی تاریخ پر گمراہ کن ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی عوام نے بھی اس ڈرامہ بازی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے نریندر مودی اور جیوتی ملہوترا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس سازش کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بی جے پی

پڑھیں:

گرمیوں میں انڈے کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: طبی ماہرین نے گرم موسم میں انڈے کھانے سے صحت متاثر ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انڈے ہر موسم میں مفید غذا ہیں، بشرطیکہ ان کا استعمال اعتدال میں کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین، وٹامنز، منرلز، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچانے اور جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ کہنا درست نہیں کہ انڈوں کی “گرم تاثیر” گرمیوں میں نقصان دہ ہو سکتی ہے، کیونکہ اس خیال کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں۔ انڈے نہ صرف بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتے ہیں، جبکہ پٹھوں کو طاقت اور جسم کو تھکاوٹ سے بچاتے ہیں۔

طبی ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ روزانہ ایک یا دو انڈے کھانا صحت کے لیے مفید ہے، تاہم اگر کسی کو کولیسٹرول کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ انڈے کھانے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ ہر غذا کی طرح انڈوں کا استعمال بھی اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے کیونکہ زیادتی کسی بھی صحت مند چیز کو نقصان دہ بنا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کے  عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی خبر بے بنیاد نکلی
  • امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟
  • ڈی چوک احتجاج کیس ، گرفتار پی ٹی آئی کےتمام19 کارکنان بھی جیل سے رہا
  • بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی
  • ڈی چوک احتجاج ، پی ٹی آئی کے آخری 19 کارکنان بھی رہا
  • گرمیوں میں انڈے کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟
  • کراچی میں کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی
  • پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کی خدمات کے اعتراف کی تیاریاں
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا