وزیر دفاع خواجہ آصف نےنجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے، ملکی سیاست اور پی ٹی آئی کے کردار پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تکبر اور رعونت خاک میں ملا اور اب وہ اپنی شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

خواجہ آصف کے مطابق بھارتی میڈیا نے ساری صورت حال کو ایک فلم کی طرح پیش کیا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکمراں اشرافیہ پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے آگے جھک گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رافیل کی ٹیل کا نمبر دنیا کو مل چکا ہے، جبکہ بھارت آج بھی جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ ڈرون تھے۔

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا اور اس کی جگہ سیزفائر لائن بن جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی جنگی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دو جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں، حالانکہ ان دونوں کا ہم سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں۔

انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشرف سے جو مانگا گیا اس نے اس سے کہیں زیادہ دے دیا اور بے گناہ افراد پکڑ پکڑ کر حوالے کیے۔

پاکستان تحریک انصاف پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں، سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں بدل دیا ہے اور اپنی واپسی خود ہی مشکل بنا لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم درجہ حرارت کیسے کم کریں، سیزفائر کیسے لائیں، جبکہ جنگ کے دوران ہم نے انہیں حصہ ڈالنے کی دعوت دی، مگر پی ٹی آئی نے اپنے بانی والا رویہ اختیار کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بھی اختلافات رہے ہیں اور دنیا کی سیاست میں غیر مہذب بیانات دیے جاتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، اس کے بعد کیا کوئی گنجائش رہتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ جو خلا نظر آ رہے ہیں وہ جلد پورے ہو جائیں گے، کچھ خلا عدالت اور الیکشن کمیشن نے پر کرنے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر معافی مانگتے ہیں تو پہلے اعتراف تو کریں، یہاں زبان پر گالی ہے اور مودی اور نواز شریف کی جنگ بنا دی جاتی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا یہ تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔

Post Views: 12.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف پی ٹی آئی کہ بھارت انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم