اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1418 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.

07 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1417 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1424 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1402 روپے ، راولپنڈی 1386، گجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1420، لاہور 1489، فیصل آباد 1400، سرگودھا 1400، ملتان 1416، بہاولپور 1450، پشاور 1402 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1359 روپے، حیدر آباد 1399، سکھر 1500، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت گزشتہ ہفتے کے دوران روپے ریکارڈ کی گئی ہفتے میں ملک کے

پڑھیں:

بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قیمتوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)، سیلز ٹیکس اور نیو انرجی وہیکل (این ای وی) لیوی شامل ہے، البتہ ایڈوانس انکم ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔

پاک سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ صرف حکومتی ٹیکسوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، اور کمپنی نے اپنی پروڈکشن یا آپریشنل لاگت میں کوئی اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا۔

سوزوکی گاڑیوں کی نئی قیمتیں
Alto VXR:
پرانی قیمت: 28,27,000 روپے

نئی قیمت: 29,94,861 روپے

اضافہ: 1,67,861 روپے

Alto VXR AGS:
پرانی قیمت: 29,89,000 روپے

نئی قیمت: 31,66,480 روپے

اضافہ: 1,77,480 روپے

Alto VXL AGS:
پرانی قیمت: 31,40,000 روپے

نئی قیمت: 33,26,446 روپے

اضافہ: 1,86,446 روپے

Cultus VXR:
پرانی قیمت: 40,49,000 روپے

نئی قیمت: 40,89,490 روپے

اضافہ: 40,490 روپے

Cultus VXL (اپگریڈڈ):

پرانی قیمت: 43,16,000 روپے

نئی قیمت: 43,59,160 روپے

اضافہ: 43,160 روپے

Cultus AGS (اپگریڈڈ):

پرانی قیمت: 45,46,000 روپے

نئی قیمت: 45,91,460 روپے

اضافہ: 45,460 روپے

Swift GL MT:

پرانی قیمت: 44,16,000 روپے

نئی قیمت: 44,60,160 روپے

اضافہ: 44,160 روپے

Swift GL CVT:

پرانی قیمت: 45,60,000 روپے

نئی قیمت: 46,05,600 روپے

اضافہ: 45,600 روپے

Swift GLX CVT:

پرانی قیمت: 47,19,000 روپے

نئی قیمت: 47,66,190 روپے

اضافہ: 47,190 روپے

Every VX:

پرانی قیمت: 27,49,000 روپے

نئی قیمت: 29,12,230 روپے

اضافہ: 1,63,230 روپے

Every VXR:

پرانی قیمت: 27,99,000 روپے

نئی قیمت: 29,65,200 روپے

اضافہ: 1,66,200 روپے

Ravi Pickup:

پرانی قیمت: 19,56,000 روپے

نئی قیمت: 19,75,560 روپے

اضافہ: 19,560 روپے

Ravi W/O Deck:

پرانی قیمت: 18,81,000 روپے

نئی قیمت: 18,99,810 روپے

اضافہ: 18,810 روپے

نئی قیمتوں کے نفاذ سے قبل صارفین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حکومت کے بجٹ میں عائد کردہ نئے ٹیکسز خاص طور پر سیلز ٹیکس اور این ای وی لیوی گاڑیوں کی قیمتوں کو متاثر کریں گے، جو اب سچ ثابت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی آسکتی ہے، جبکہ متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت فی کلو196روپے تک پہنچ گئی
  • نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی میں اضافہ شروع
  • سیمنٹ کی برآمدات میں مئی کے دوران 7.46 فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس
  • بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو
  • ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • بجٹ کے بعد معروف کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
  • جاپان میں ایک ہفتے کے دوران 457زلزلے ریکارڈ
  • کِیا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
  • ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی