اسلام آباد:

وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے اور نئے مالی سال میں فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں 5 روپے کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا اور آئندہ مالی سال میں فی لیٹر پیٹرولیم لیوی 100 روپے سے زائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی ڈیوٹیز کی مجموعی شرح نئی گاڑیوں سے 40 فیصد زیادہ ہوگی اور یہ فرق ہر سال 10 فیصد کم کیا جائے گا جبکہ 2030 تک مکمل خاتمہ متوقع ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کھاد پر جنرل سیلز ٹیکس کی عمومی شرح نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے چند روز پہلے ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ردعمل کے طور پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس آج کچھ دیر بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا جائے گا۔

قانونی کارروائی کی تیاریاں مکمل

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں وہ ریفرنس جمع کرانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ سینئر قانون دانوں سے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاؤس میں بیٹھ کر کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی، ایوان کو یرغمال نہیں بنانے دوں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

ریفرنس کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات اور شواہد جمع کر لیے ہیں۔ ریفرنس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ آئینی حوالہ جات کو تقویت دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری

علاوہ ازیں اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں کی گئی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز، تصاویر، اور کارروائی کا ریکارڈ بھی ثبوت کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔

مشاورت اور قانونی تقویت

اسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر اور سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں ماہرینِ قانون سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ریفرنس کو آئینی اور قانونی لحاظ سے مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ مشاورت کے بعد ہی ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور پولینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ٹرمپ، زیلینسکی ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین کی فضائی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق
  • ایران کی پاکستان کی سفارتی حمایت کی ستائش، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • آذربائیجان میں اسحاق ڈار کی آذری وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے، صابر حسین اعوان
  • پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار
  • مصنوعات سازی میں ڈیٹا کا جلد از جلد تجزیہ کرناضروری ہے، طیب ترین
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا